یورپی یونین کی 9رکنی ٹیم پاکستان کے عام انتخابات کا جائزہ لینے پاکستان آئے گی

18  جون‬‮  2018

اسلام آباد/جنیوا(آئی این پی)یورپی یونین کے مبصرین عام انتخابات کاجائزہ لینے کیلئے پاکستان آئیں گے۔ یورپی پارلیمنٹ کے رکن مائیکل گہلرکومبصرمشن کاسربراہ مقرر کر دیا گیا۔ترجمان یورپی یونین کے مطابق 9رکنی یورپی یونین کامشن 22جون کوپاکستان پہنچے گا۔ 60طویل المدت مبصرین ملک بھر میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات 2018 میں یورپی یونین کی کورٹیم کاحصہ ہوں گے۔

یورپی یونین کے مبصرین انتخابی عمل کے اختتام تک پاکستان میں قیام کریں گے۔ یورپی مبصرمشن کے سربراہ مائیکل گہلرکاکہنا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کی مبصرمشن کی سربراہی اعزازہے۔ترجمان یورپی یونین کے مطابق مبصرین کی تعیناتی جمہوریت کے استحکام کیلئے یورپی یونین کے عزم کااعادہ ہے۔ پاکستان میں منتخب جمہوری حکومت کواقتدارکی منتقلی کیلئے پرامیدہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…