گرمی کی شدت کا 38سالہ ریکارڈ برابر ہونے کے بعدموسم دلفریب،موسلا دھار طوفانی بارشیں، آئندہ مزیدکتنے دن تک بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے بڑی خوشخبری سنادی

15  جون‬‮  2018

کراچی (این این آئی) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں جمعہ کی صبح سویرے بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں رمضان المبارک کا پہلا عشرہ انتہائی گرم رہا، اسی دوران شہر میں مئی کے مہینے میں شدید گرمی کا 38 سالہ ریکارڈ بھی برابر ہوا تاہم آخری عشرے کے آغاز سے ہی موسم خوشگوار ہوگیا اور ماہ صیام کے آخری دن شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بوندا باندی کی وجہ سے موسم مزید دلفریب ہوگیا ہے۔

شہر میں 28 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی ہوائیں چل رہی ہیں، جب کہ آج دن بھر مطلع ابر آلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں عید الفطر کے دن بھی بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ڈی جی محکمہ موسمیات ڈاکٹرغلام رسو ل کے مطابق عید الفطر کی 4 روزہ تعطیلات کے دوران گرمی کی شدید لہر کا کوئی امکان نہیں ہے بلکہ اس کے برعکس شہرقائد کا موسم خوشگوار رہے گا اور قبل ازوقت مون سون کے نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے یہ امکان بھی موجود ہے کہ مطلع نہ صرف جذوی اور مکمل ابر آلود ہے بلکہ اس کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوجائے۔محکمہ موسمیات نے عید کے دنوں میں موسم خوشگوار رہنے اور بعض مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید نے بتایا کہ کراچی میں ہفتہ اور اتوار کو صبح کے اوقات میں بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے ٗ درجہ حرارت کو کم کرنے والی سمندری ہواؤں کی رفتار بھی اچھی رہے گی۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ہفتے کیروز سے پاکستان میں پری مون سون بارشوں کے آغاز کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہیکہ نم ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوگئی ہیں جس سے ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے ہفتہ، اتوار اور پیر کو اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں بارش کا امکان ہے

جب کہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژن میں بھی بارش متوقع ہے۔اس کے علاوہ خیبرپختونخوا، فاٹا اور کشمیر میں بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔اپنی رپورٹ میں محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جمعہ کے روز سے نم ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوگئیں جو گرج چمک کے ساتھ بارش کا سبب بنیں گی۔ہفتہ، اتوار اور سوموارکے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب ،راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن،خیبرپختونخوا، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواؤں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مون سون کی پہلی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔کراچی کے علاقوں آئی آئی چندریگر روڈ، یونیورسٹی روڈ،گلستان جوہر اور نارتھ ناظم آباد میں صبح سویرے ہلکی بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں مطلع آبرآلود رہنے کا امکان ہے۔شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے اور جنوب مغربی علاقوں سے 34کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔واضح رہے کہ رمضان المبارک کے آغاز سے ہی کراچی کے باسیوں کو ہیٹ ویو کے 3 سلسلوں کا سامنا کرنا پڑا، جس کے دوران درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی گیا اور سمندری ہوائیں رکنے سے شہری شدید گرمی کی اذیت میں مبتلا رہے۔دوسری جانب اسلام آباد میں بھی طوفانی اور موسلا دھاربارش کے بعد شہریوں کے چہرے کھل اُٹھے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…