’’ پاکستان کا یوم آزادی 14اگست کی بجائے 27رمضان المبارک کو منایا جانا چاہیے‘‘بڑا مطالبہ کردیاگیا

13  جون‬‮  2018

چنیوٹ(این این آئی) پاکستان کا یوم آزادی 14اگست کی بجائے 27رمضان المبارک کو منایا جانا چاہیے۔ ڈپٹی کمشنر رائے منظور ناصر ۔ رمضان المبارک اور قیام پاکستان پر کوئز پروگرام پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے۔ رائے منظور ناصرآج کا یہ ڈپٹی کمشنر کوئز پروگرام پاکستان کے کسی بھی ضلع میں اور پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے،

میں کوئز پروگرام میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات اور انکے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر رائے منظور ناصر نے ملکی تاریخ میں پہلی بار ضلعی سطح پر رمضان المبارک اور قیام پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ کوئز پروگرام میں اساتذہ ،طلباء و طالبات اور انکے والدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ رٹہ سسٹم کو ختم کریں طالب علم رٹی لگانا اور والدین رٹہ لگوانا ختم کر کے اپنے بچوں کو ہر چیز کا مفہوم سمجھائیں ، ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کوئز پروگرام میں ضلعی سطح پر مقابلہ جات منعقد ہوئے جن میں ضلع بھر کے 12سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کے 24طلباء و طالبات کے درمیان رمضان المبارک اور قیام پاکستان کے حوالے سے سوال و جواب کیے گئے ، سخت مقابلے کے بعد گورنمنٹ ہائی سکول کلری کے طلباء شعیب اختر اور محمد سہیل نذیر نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے ایک لاکھ روپے نقد انعام کے حقدارقرار پائے جبکہ سیکنڈ پوزیشن پر گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 237ج ب کے عدیل نواز اور فضل الرحمن رہے اور 50ہزار روپے نقد انعام حاصل کیا جبکہ تیسرا انعام گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول بھوانہ کی طالبات بشریٰ بی بی اور زینب بتول نے 40ہزار روپے حاصل کیاجبکہ صدیق بروک فیلڈ سکول لالیاں کی طالبات کو حوصلہ افزائی کا انعام 10ہزار روپے دیا گیا۔ تمام پوزیشن ہولڈرز میں تعریفی سرٹیفیکیٹ اور شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

تقریب میں سی ای او ایجوکیشن لیاقت علی ناصر، ڈی او سیکنڈری رائے ارشاد احمد ، جملہ ڈپٹی ڈی اوز اور اساتذہ اور طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ رائے منظور ناصر نے مزید کہا کہ انشاء اللہ میرا خواب ہے کہ ہم نے چنیوٹ کو ایسا ضلع بنانا ہے کہ پاکستان میں چنیوٹ چنیوٹ ہو جائے، انہوں نے خوبصورت آواز میں ملی نغمہ پیش کرنے والی ننھی منی بچی ایمان فاطمہ کو 5ہزار روپے نقد انعام دیا ۔ سی ای او ایجوکیشن لیاقت علی ناصر نے خطاب کرتے ہوئے تمام شرکاء اور خصوصی طور پر ڈپٹی کمشنر رائے منظور ناصر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ آپ اس کوئز پروگرام کو رمضان المبارک اور قیام پاکستان کی مناسبت سے منعقد کروائیں گے۔ آپ نے کوئز پروگرام کے پوزیشن ہولڈرز میں پر کشش انعامات تقسیم کر کے ا ن کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ہے جس پر ان کے اساتذہ اور والدین بھی آپ کے بے حد ممنو ن ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…