ماضی میں عورت کی حکمرانی قبول نہ تھی ٗ آج بیٹی کو ملک کی کمان سونپ دی ٗ چوہدری نثار علی خان کھل کربول پڑے، نواز شریف کو کھری کھری سنادیں

13  جون‬‮  2018

راولپنڈی(این این آئی) سابق وزیرِ داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو ایک عورت اقتدار کے منصب پر قبول نہ تھی لیکن آج اپنی صاحبزادی کو پاکستان کی کمان سونپ دی۔راولپنڈی کی چک بیلی روڈ حرکہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرِ داخلہ نے کہاکہ مریم نواز اس ذمہ داری کے قابل نہیں ہیں جوانہیں سونپی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 1988 میں سابق وزیراعظم

نواز شریف کو خاتون ہونے کی وجہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق قائد بینظیر بھٹو کی حکمرانی قبول نہیں تھی لیکن آج انہوں نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کی کمان اپنی بیٹی کو سونپ دی۔سابق وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ میرے مخالف آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کا ایسا امیدوار سامنے آرہا ہے جس نے علاقے میں کوئی کام کرکے نہیں دکھایا۔چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ وہ 18 جون باقاعدہ طور پر جلسے سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…