’’انہیں نعروں کیلئے پڑھے لکھے اور الیکشن میںپیسے والے لوگ چاہئیں‘‘ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور پارٹی کیلئے قربانیاں دینے والے کی جگہ ایسےبندے کو ٹکٹ دیدیا گیا کہ آپ کو بھی یقین نہیں آئیگا ، معروف صحافی نے کپتان کو ’وارداتیا ‘قرار دیدیا

12  جون‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کو پڑھے لکھے لوگ صرف نعرے مارنے کے لیے، الیکشن میں پیسے والے لوگ چاہئے جو الیکشن پر خرچ کر سکیں، معروف صحافی رئوف کلاسرا کا تحریک انصاف میں ٹکٹوںکی تقسیم پر بے لاگ تبصرہ، کپتان کو وارداتیا قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و معروف اینکر رئوف کلاسرا نے تبدیلی کے نعرہ لگانے والی تحریک انصافمیں ٹکٹوں کی تقسیم پر بے لاگ تبصرہ کرتے ہوئے پارٹی کے سربراہ عمران خان کو وارداتیا قرار دیدیا ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رئوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کی تقسیم دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ ہماری سیاسی قیادت خود غرض ہے۔ملتان میں تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم پر رئوف کلاسرا نے بتایا کہ ملتان کے ایک نوجوان عون تباس بپی میرے جاننے والوں میں سے ہیں۔ ایک بار ان سے میری عمران خان کے ساتھ چائے پر ملاقات ہوئی، عون عباس پڑھے لکھے اور بیرون ملک ے تعلیم یافتہ ہیں اور گزشتہ 10سال سے تحریک انصاف کے ساتھ ہیں، پی ٹی آئی کے جلسوں میں بسیں بھی فراہم کرتے رہے، رئوف کلاسرا نے بتایا کہ عون عباس اپنی چیزیں بیچ کر سیاست کر رہے تھے اور پرامید تھے کہ ان کو ٹکٹ ملے گا کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ عمران خان ، جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی سے ملاقات کر چکے ہیں اور ایم این اے کا ٹکٹ ان کا ہے۔ عون عباس سے گفتگو کے دوران کا کہنا تھا کہ کیونکہ پارٹی کیلئے میری خدمات کی ایک لمبی لسٹ ہے اور مجھے امید ہے کہ عمران خان مجھے ٹکٹ ضرور دے گی جس پر میں نے انہیں کہا تھا کہ عمران خان آپ کو ٹکٹ نہیں دینگے، میں نے انہیں کہا کہ میں اس پر آپ کیساتھ شرط تو نہیں لگاتا لیکن مجھے پتہ ہے کہ آپ کو ٹکٹ نہیں ملنے والا۔ وہی ہوا عمران خان نے عون عباس کے مقابلے میں عامر ڈوگرکو ٹکٹ دیدیا۔

رئوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ مجھے عون عباس نے کہا کہ آپ کو کیسے پتہ چلا تھا کہ مجھے عمران خان ٹکٹ نہیں دیں گے تو میں نے کہا کہ ہم ان وارداتیوں کو پچیس سال سے پڑھ رہے ہیں۔یہ آپ جیسے لوگوں کو استعمال کرتے ہیں۔میں نے تو عون عبا س کو کہا کہ آپ ٹکٹ پر لعنت بھیجیں آپ جیسے نفیس لوگوں کی ان کو ضرورت ہی نہیں ہے۔رئوف کلاسرا نے ٹکٹوں کیتقسیم پر پر تحریک انصاف اور عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ عمران خان کو پڑھے لکھے اور شریف لوگ نہیں چاہئے۔

انہیں پڑھے لکھے لوگ صرف نعرے مارنے کے لیے ضرورت ہیں۔انہیں الیکشن میں پیسے والے لوگ چاہئےجو الیکشن پر خرچ کر سکیں۔عمرا ن خان ایک ایسے شخص کو ٹکٹ دینے کی بجائے جس نے پارٹی کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں۔اس کو ٹکٹ دے دی جس پر کئی مقدمات درج ہیں۔وہ تو عون عباس ایم پی اے کا ٹکٹ دینے کو بھی تیار نہیں تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…