اسلا م آباد کی تین نشستوں پر لیگی قیادت ٹکٹوں کے اجراء میں مشکلات کا شکار انجم عقیل خان اور طارق فضل چوہدری کے خلاف پارٹی عہدیدار کھل کر سامنے آ گئے طارق فضل چوہدری کا مطالبہ ن لیگ کے لیے پریشانی کا باعث بن گیا

9  جون‬‮  2018

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد کی 3 نشستوں پر مسلم لیگ (ن)کی قیادت کو ٹکٹوں کے اجراء میں مشکلات کا سامنا،انجم عقیل خان اور طارق فضل چوہدری کے خلاف پارٹی عہدیدار کھل کر سامنے آ گئے جبکہ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے عمران خان کے خلاف الیکشن لڑنے کیلئے دو حلقوں سے ٹکٹ مانگ لئے۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے حلقہ این اے 52اور 53 سے پارٹی ٹکٹ مانگا ہے جبکہ ان کے مقابلے میں سابق خاتون رکن اسمبلی فرحانہ قمر

اور ساجد عباسی بھی میدان میں آگئے ہیں اور پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ طارق فضل کو صرف ایک حلقہ میں ٹکٹ جاری کیا جائے اگر ہمارا مطالبہ نہ مانا گیا تو طارق فضل کے خلاف آزاد حیثیت میں کھڑے ہو جائیں گے جبکہ حلقہ این اے 54 میں انجم عقیل کے خلاف 3امیدوار میدان میں آگئے ہیں، ملک نور اعوان، ذیشان نقوی اور حفیظ الرحمان ٹیپو نے انجم عقیل کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا ہے اور پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ حفیظ الرحمان ٹیپو کو ٹکٹ دیا جائے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…