شرارتیں کرنیوالوں کی ایسی کی تیسی۔۔دوست محمد کھوسہ میرا بیٹا ہے اور پی ٹی میں ہے!فواد چوہدری کی جانب سے دوست کھوسہ کو پارٹی میں شامل نہ کرنے کے بیان پر ذوالفقار کھوسہ ان پر برس پڑے، کھری کھری سنا دیں

2  جون‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سردار ذوالفقار کھوسہ کو ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنا مہنگا پڑ گیا، اپنے بیٹے دوست کھوسہ کی صفائیاں یہاں بھی پیش کرنا پڑ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سردار ذوالفقار کھوسہ کو تحریک انصاف میں بھی اپنے بیٹے کے حوالے سے صفائیاں پیش کرنا پڑ گئی ہیں۔ بیٹے دوست محمد کھوسہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سےتحریک انصاف کے

ترجمان فواد چوہدری کی تنقید پر ذوالفقار کھوسہ پھٹ پڑے اور انہوں نے ٍانہیں کھری کھری سنا دی ہیں۔ ذوالفقار کھوسہ کا کہنا تھا کہ دوست کھوسہ میرا بیٹا اور پی ٹی آئی میں ہے،شرارتیں کرنے والوں کی ایسی کی تیسی،فواد چوہدری میرے لیے کوئی چیز نہیں ہیں۔ ہم نے پارٹی کو جوائن کیا ہے فواد چوہدری کو نہیں، عمران خان اور شاہ محمودقریشی نے دوست محمد کھوسہ پراعتراض نہیں کیا۔تو فواد چوہدری کون ہوتا ہے؟ فواد چوہدری میرے لیے کوئی چیز نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے دوست کھوسہ نے ایک شادی کی لیکن وہ شادی کامیاب نہ ہوسکی تواس پرتنقیدکرنے کا کیا جواز ہے؟ ذوالفقار کھوسہ نے مزید کہا کہ یہ سب حمزہ شہباز کا کیا دھرا ہے۔انہوں نے ایک سوال پر کہاکہ شہبازشریف نے خود کتنے گھر اجاڑے ہیں۔شہبازشریف سے خود ان کے منہ پرکہا کہ آپ کے دفتر میں پرویز رشید شرارتیں کروا رہا ہے۔گزشتہ روز ذوالفقار کھوسہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر دوست محمد کھوسہ کی عدم موجودگی پر تنقید کی گئی تھی جس پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے سردار ذوالفقار کھوسہ کو پارٹی میں شامل کرلیا ہے جبکہ ان کے دوست کھوسہ کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔کیونکہ ان کے بیٹے دوست سپنا کیس کے ملزم ہیں۔واضح رہے کہ سردار ذوالفقار کھوسہ کے صاحبزادہ اور کچھ عرصے کیلئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب رہنے والے دوست محمد کھوسہ نے اداکارہ سپنا سے شادی کی تھی جن سے ان کی ایک صاحبزادی بھی ہیں ۔ اداکارہ سپنا کے لاپتہ ہونے پر سپنا کے والدین نے ان کے قتل کا الزام ان کے شوہر دوست محمد کھوسہ پر عائد کیا تھا ۔ اداکارہ سپنا سے متعلق پتہ نہیں چل سکا کہ وہ آج تک کہاں ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…