لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسددرانی کو کتاب بہت ہی مہنگی پڑ گئی،نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیاگیا،مزید کیا کچھ کیاجائے گا؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں

28  مئی‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی) پاکستانی کی خفیہ ایجنسی انٹرسروسز انٹیلی جنس کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسددرانی کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیاگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ کے انٹیگریٹیڈ بارڈر منیجمنٹ سسٹم میں اسددرانی کانام شامل کردیاگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ اسد درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی توثیق (آج)منگل کو ہونے والے اجلاس میں کرے گی۔

خیال رہے کہ اسد درانی کو ان کی متنازع کتاب پر وضاحت کیلئے 28 مئی کو جی ایچ کیو طلب کیا تھا۔اس حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے مجاز اتھارٹی سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کو حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب دی اسپائے کرونیکلز میں خود سے منسوب خیالات کی وضاحت کے لیے جی ایچ کیو طلب کیا گیا تھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کیلئے ایک حاضر سروس لیفٹیننٹ جنرل کی سربراہی میں کورٹ آف انکوائری تشکیل دے دی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسد درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے مجاز اتھارٹی سے رابطہ کر لیا گیا ذرائع کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے سابق آئی ایس آئی سربراہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے حکام وزارت داخلہ اور ایف آئی اے سے رابطہ کیا گیا۔ پاکستانی کی خفیہ ایجنسی انٹرسروسز انٹیلی جنس کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسددرانی کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیاگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ کے انٹیگریٹیڈ بارڈر منیجمنٹ سسٹم میں اسددرانی کانام شامل کردیاگیا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…