وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات میں بلوچستان میں نگراں وزیراعلی ٰکیلئے نام سامنے آگئے

25  مئی‬‮  2018

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان میں نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کے لئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پہلا رابطہ ہوگیا ،وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات میں بلوچستان میں نگراں وزیراعلی ٰکیلئے 16 نام سامنے آگئے،تفصیلات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب رات وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عبدالرحیم زیارتوال نے ملاقات کی ،

ملاقات میں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے آٹھ آٹھ نام میں پیش کر دئیے گئے ،وزیراعلیٰ بلوچستا ن میر عبدالقدوس بزنجو نے ملاقات کے بعد اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں نگراں وزیراعلیٰ کے تجویز کردہ ناموں سے حوالے سے بتایا کہ حکومت کی جانب سے رکن صوبائی اسمبلی پرنس احمد علی ، علاؤالدین مری، سابق سینیٹرنوابزادہ سیف اللہ مگسی، حسین بخش بنگلزئی،نوابزادہ امین اللہ رئیسانی،پرنس موسی جان، کامران مرتضٰی ایڈوکیٹ اور داؤد خان خان اچکزئی کے نام تجویز کئے گئے،جبکہ اپوزیشن نے بھی نگراں وزیراعلیٰ کیلئے آٹھ نام پیش کئے ہیں جن میں جہانگیر اشرف قاضی،سابق اسپیکر اسلم بھوتانی،سابق وفاقی وزیرڈاکٹر مالک کاسی، فتح خان خجک، علی احمد کرد ایڈوکیٹ،عبدالسلام کاکڑ، منور مندوخیل اور نواب غوث بخش باروزئی کے نام شامل ہیں ،وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت ملکر صوبے کے مفاد میں فیصلہ کرے گی ،گذشتہ رات کی ملاقات میں نگران وزیراعلی کیلئے کسی ایک نام پراتفاق رائے نہیں ہوسکاتھا،اسی حوالے سے مشاورت جمعہ کو بھی اہم نشست ہونے کا امکان ہے دوسری جانب قائدحزب اختلاف عبدالرحیم زیارتوال نے وزیراعلیٰ سے گزشتہ ر ات کی ملاقات کوخوشگوارقراردیاہے ۔ بلوچستان میں نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کے لئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پہلا رابطہ ہوگیا ،وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات میں بلوچستان میں نگراں وزیراعلی ٰکیلئے 16 نام سامنے آگئے

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…