نگراں وزیراعظم ،ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں جاری نام کی کشمکش کا ڈراپ سین، بالاخر حتمی اعلان کردیاگیا

25  مئی‬‮  2018

اسلام آباد(این این آئی)نگراں وزیراعظم ،ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں جاری نام کی کشمکش کا ڈراپ سین، بالاخر حتمی اعلان کردیاگیا، تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ نگراں وزیر اعظم کیلئے اب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات نہیں ہوگی اور اسپیکر قومی اسمبلی کو پارلیمانی کمیٹی کیلئے خط لکھوں گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ

نگراں وزیرِاعظم کے حوالے سے اب شاہد خاقان عباسی سے کوئی ملاقات نہیں ہوگی۔ پیر، منگل تک اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق اور وزیراعظم کو خطوط لکھ دوں گا۔ اسپیکر کو پارلیمانی کمیٹی کے لیے 2 ارکان کے نام بھیجوں گا ٗ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نگراں وزیرِاعظم کے لیے ذکاء اشرف اور جلیل عباس جیلانی کے نام بھیجیں گے۔واضح رہے کہ نگراں وزیر اعظم کے لیے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے درمیان کئی ملاقاتیں ہوچکی ہیں تاہم یہ ملاقاتیں سود مند نہیں رہیں۔آئین کے تحت نگراں وزیر اعظم کی تقرری قومی اسمبلی میں قائد ایوان (وزیر اعظم) اور قائد حزب اختلاف باہمی مشاورت سے کرتے ہیں تاہم اتفاق نہ ہونے کی صورت میں اسپیکر کمیٹی تشکیل دیتے ہیں جو مجوزہ ناموں پر غور کے بعد اتفاق رائے اس کا فیصلہ کرتی ہے، کمیٹی میں بھی اتفاق نہ ہونے کی صورت میں تمام مجوزہ نام الیکشن کمیشن کو ارسال کئے جاتے ہیں ، جو باہمی مشاورت سے کسی ایک فرد کو نگراں وزیر اعظم مقرر کرتا ہے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ نگراں وزیر اعظم کیلئے اب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات نہیں ہوگی اور اسپیکر قومی اسمبلی کو پارلیمانی کمیٹی کیلئے خط لکھوں گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نگراں وزیرِاعظم کے حوالے سے اب شاہد خاقان عباسی سے کوئی ملاقات نہیں ہوگی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…