پارٹی تبدیل کرنے کانقصان ،مسلم لیگ ن چھوڑ کرشامل ہونیوالے دوسابق وفاقی وزراء کی سیا ست ختم ،تحریک انصاف نے بھی ’’اپنے در وازے‘‘ بند کر لئے‘حیرت انگیزصورتحال

24  مئی‬‮  2018

فیصل آباد(آن لائن)پارٹی تبدیل کرنے کانقصان سابق وفاقی وزیر نادر پرویز اور سابق وفاقی وزیر مشاق احمد چیمہ فیملی کی سیا ست ختم ،نہ ادھرکے رہے اور نہ ادھر کے جبکہ 2018ء کے عام انتخابات کیلئے تحریک انصاف نے چیئر مینوں کے لئے ’’اپنے در وازے‘‘ بند کر لئے‘ ایسے افرادکو پارٹی ٹکٹ نہ دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا‘ آن لائن کے مطابق سابق وفاقی وزیر نادر پرویز مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر

تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے مگر پانچ سے وہ سیاسی منظر نامہ سے غائب ہیں تحریک انصاف کی قیادت نے ایک بار پھر ان کو ٹکٹ دینے سے انکار کردیا ہے اور اس ان کی سیاست مکمل طور پر خاموش ہوگئی ہے ، سابق وفاقی وزیر مشاق احمد چیمہ چور پیپلزپارٹی کو چھوڑ کر مسلم لیگ ق اور پھر تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے ان کے بھائی ممتاز علی چیمہ پر الزام ہے کہ انہوں نے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کی حمائت کی اور اس کو ووٹ فروخت کیا جس پر چیئرمین عمران کی ہدایت پر ایسے ووٹ فروش اور ضمیر فروش کو پارٹی ٹکٹ نہ دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا اگر ان میں کوئی بھی پارٹی کو ٹکٹ کے لئے اپلائی کریں گے تو ان کی درخواست فارم پر ’’سوری‘‘ لکھ کر انہیں واپس کر دیا جائے گاتاہم اس صورتحال میں سابق وفاقی وزیر مشاق احمد چیمہ فیملی کی سیا ست ختم ہو گئی ہے یارہے کہ فیصل آباد میں تحریک انصاف کے بلدیاتی انتخابات میں 18کے قریب چیئرمین منتخب ہوئے تھے اور تمام تمام نے اپنے ووٹ مسلم لیگ ن کے امیدوارکو دےئے تھے جس پر پارٹی قیادت نے چیئرمین ممتاز علی چیمہ دیگر چیئرمینوں کو پارٹی سے فارغ کردیا تھا



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…