عام انتخابات کیلئے نامزدگی فارمز کی چھپائی مکمل ٗپہلی بار یہ فارم الیکشن کمیشن کے بجائے کس نے تیار کروائے؟حیرت انگیز انکشاف

24  مئی‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی)عام انتخابات کیلئے نامزدگی فارمز کی چھپائی مکمل کر کے چاروں صوبائی الیکشن کمیشن کے دفاتر میں پہنچا دیئے گئے، پہلی بار نامزدگی فارم الیکشن کمیشن کے بجائے ارکان پارلیمنٹ نے تیار کرایا۔نجی ٹی وی کے مطابق عام انتخابات کیلئے نامزدگی فارم سے قرضوں، مقدمات، دہری شہریت، 3 سالہ ٹیکس کی معلومات، تعلیم، پیشہ اور ڈیفالٹر کے کالم غائب کر دیئے گئے ۔

نامزدگی فارم میں امیدوار صرف آرٹیکل 62، 63 پر پورا اترنے کا ڈیکلریشن دے گا ٗامیدوار ختم نبوت پر ایمان رکھنے کا حلف نامہ نامزدگی فارم میں دے گا۔آئندہ الیکشن کے نامزدگی فارم سے امیدوار کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات بھی غائب کر دی گئیں، غیرملکی دوروں کی تفصیلات غائب ہونے سے امیدوار اقامہ ظاہر نہیں کریں گے۔دریں اثناء الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے پولنگ اسکیم کا ڈرافٹ تیار کر لیا ٗ حتمی پولنگ اسکیم 22 جون تک جاری کی جائے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے پولنگ اسکیم کا ڈرافٹ ویب سائٹ پر جاری کر دیا، ڈرافٹ میں پولنگ اسٹیشنز، ووٹرز کی تعداد اور دیگر معلومات شامل ہیں، پولنگ اسکیم قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 849 حلقوں کی جاری کی گئی۔الیکشن کمیشن کے مطابق، مجوزہ پولنگ اسکیم میں پولنگ اسٹیشنز، ووٹرز کی تفصیلات ہیں ٗپولنگ اسکیم میں پولنگ بوتھ، مرد خواتین ووٹرز کی تفصیل موجود ہے، مجوزہ پولنگ اسکیم پنجاب، سندھ، کے پی، بلوچستان، فاٹا، اسلام آباد کے حلقوں کی جاری کی گئی۔ذرائع کے مطابق، ضلعی الیکشن کمشنرز کی تیار کردہ پولنگ اسکیم ریٹرننگ افسران کو دے دی گئی، ریٹرننگ افسران 22 جون تک حتمی پولنگ اسکیم بنائیں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…