موجودہ حالات میں ملک کو چھٹیوں کی نہیں بلکہ زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے ! ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کے لیے بڑا قدم اُٹھالیاگیا

23  مئی‬‮  2018

کراچی(این این آئی) تفصیلات کے مطابق کراچی کے تاجر اور صنعتکاروں نے حکومت سے ماہ رمضان کے دوران ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،اس حوالے سے سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے سابق وائس چیئرمین یوسف یعقوب نے کہا کہ ماہ رمضان کے دوران جمعہ کوکاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہوتی ہیں اور جمعہ کوصرف چند گھنٹے کا م ہوتا ہے جبکہ ہفتے اور اتوار کے دوران بینک مکمل طورپر بند ہوتے ہیں،انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارا ملک صحت ، تعلیم ، پانی ،بجلی سمیت

کئی مسائل سے دوچار ہے ، ان حالات میں چھٹیوں کی نہیں بلکہ زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے ، چھٹیوں کی وجہ سے ہم پوری دنیا سے کٹ جاتے ہیں ، ان حالات میں ہماری معیشت کسی صورت میں آگے نہیں بڑھ سکتی لہذاہماری حکومت سے اپیل ہے کہ ماہ رمضان کے دوران بینکوں میں ہفتے کی چھٹی ختم کی جائے ، کراچی چیمبر میں بینکنگ اینڈ انشورنس کمیٹی کے سابق سربراہ عتیق الرحمن نے کہا کہ بینکوں میں ماہ رمضان کے دوران ہفتے کی چھٹی ختم نہ گئی تو اس سے ملک کو شدید نقصان ہوگا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…