جہانگیر ترین و دیگر نا اہلوں کی تحریک انصاف سے چھٹی شاہ محمود قریشی کے بعد حامد خان بھی کھل کر سامنے آگئے

23  مئی‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنمائوں میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، شاہ محمود قریشی کے بعد حامد خان بھی نااہل رہنمائوں کے خلاف کھل کر میدان میں آگئے، پارٹی اجلاسوں، فیصلوں اور ٹکٹوں کی تقسیم سے دور رکھنے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حامد خان ایڈوکیٹ نے بھی سپریم کورٹ سے نااہل کسی بھی شخص کو پارٹی سے دور رکھنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ انہوں نے شاہ محمود قریشی کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ سے نااہل کسی بھی شخص کو

پارٹی معاملات نہیں چلانا چاہیں۔حامد خان کا کہنا تھا کہ ایسا شخص ٹکٹوں کے معاملات میں شرکت کر سکتا ہے نہ ہی پارٹی کی سیاسی طاقت استعمال کر سکتا ہے۔ نااہل شخص کی مداخلت رہی تو ہمیں عدالتوں میں مختلف مقدما ت کا سامنا کر نا پڑ سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ ذوالفقار احمد بھٹہ بنام ریاست 2018ء میں کہہ چکی ہے کہ نااہل شخص کے کسی اقدام یا مشورے کی قانونی حیثیت نہیں ہو گی۔ نااہل شخص قانونی مشکلات پیدا کرے گا۔ فوری طور پر سپریم کورٹ سے تاحیات نااہل ہونیوالے لوگوں سے چھٹکارا حاصل کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…