وفاقی وزیر مذہبی امور ر سردار محمد یوسف کی جانب سے قاری عبد الصمدکوپارلیمنٹ لاجزمیں تراویح پڑھانے سے روکنے کا معاملہ،درحقیقت ہوا کیا تھا؟افسوسناک تفصیلات منظر عام پر آگئیں

20  مئی‬‮  2018

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر مذہبی امور ر سردار محمد یوسف کی جانب سے پارلیمنٹ لاجزمیں نماز تراویح پڑھانے والے قاری عبد الصمدزبر دستی ہٹا کر اپنے بھانجے کو امامت کے لئے کھڑا کرنے کے معاملے کو ارکان پارلیمنٹ (آج) سپیکر اسمبلی کے سامنے اٹھائیں گے ۔ذرائع کے مطابق جمعرات کی شب پارلیمنٹ لاجز کی مسجد میں نماز تراویح کے دوران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے قاری عبد الصمد کو نماز تراویح پڑھانے سے روکتے ہوئے اپنے بھانجے

مولوی غلام مرتضیٰ کو تراویح پڑھانے کیلئے کہہ دیا تھا ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ برس پارلیمنٹ لاجز کی مسجد کے خطیب مولانا رحمت کی بیماری کے سبب مولوی غلام مرتضیٰ نے چند روز تراویح کی نماز پڑھائی تھی تاہم اس مرتبہ مولانا رحمت نے قاری عبدالصمد کو تراویح پڑھانے کی اجازت دی تھی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے نماز تراویح کے دوران قاری عبدالصمد کو نماز پڑھانے سے روکتے ہوئے اپنے بھانجے مولوی غلام مرتضیٰ کو تراویح پڑھانے کیلئے کہا۔ سردار یوسف نے کہا کہ انہیں ڈپٹی سپیکر مر تضی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ مولوی غلام مرتضیٰ تراویح کی نماز پڑھائیں گے۔ ذرائع کے مطابق بعد ازاں مولانا شیرانی نے اس بات پر احتجاج کیا تھا اور کہا کہ ان کو پہلے بتانا چاہیے تھا اب قاری عبدالصمد نے تراویح کی نماز شروع کی تھی تو انہیں ہی تراویح کی تمام نماز پڑھانی چاہیے تھی۔ ا دیگر ارکان اسمبلی نے بھی اس بات پر احتجاج کیا تھا اور وزیراعظم و اسپیکر اسمبلی سے اس بات کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔ ارکان اسمبلی ( آج) یہ معاملہ اسپیکر اسمبلی کے سامنے اٹھائیں گے۔)



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…