’’آخری چانس ہے۔۔۔‘‘ احتساب عدالت نے نواز شریف اور صاحبزادی مریم نواز سے متعلق بڑا حکم جاری کر دیا

18  مئی‬‮  2018

اسلام آباد(آئی این پی ) ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیرا عظم نواز شریف، صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن(ر)صفدر کے بیانات قلمبند نہ ہوسکے ،عدالت نے 342 کا بیان ریکارڈ کروانے کا آخری موقع دیتے ہوئے کیس کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی۔ جمعہ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی سربراہی میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف،

صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر)صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے ایک دن کیلئے کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی جب کہ نواز شریف، صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن(ر)صفدر کے بیانات قلمبند نہ ہوسکے۔سماعت کے دوران وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ واجد ضیا پرالعزیزیہ میں جرح مکمل ہونے کے بعد 342 کا بیان ریکارڈ کیا جائے، سوالنامہ میں بہت سی چیزیں مشترک ہیں، جس پرنیب پراسکیوٹرنے کہا کہ عدالت بیانات لینے کا معاملہ طے کرچکی ہے جس کے بعد سوالنامہ دیا ہے، کورٹ کا وقت ضائع نہ کریں جن سوالات کا جواب دے سکتے ہیں دے دیں جس پرخواجہ حارث نے کہا کہ عدالت کا ایک دن ضائع ہوا ہے، ہفتہ کے روز بھی حاضر ہو جاوں گا۔سماعت کے دوران خواجہ حارث نے کہا کہ قطر اور دبئی سے متعلق سوالات مشترک ہیں، جس پرڈپٹی پراسکیوٹر سردار مظفر نے کہا کہ ایون فیلڈ میں الگ سے چارج ہے، الگ سے سوال ہیں، عدالت 342 کا بیان فوری بھی ریکارڈ کرسکتی ہے۔ جس پر جج محمد بشیر نے کہا کہ آخری چانس ہے، عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں ملزمان کو 342 کا بیان ریکارڈ کروانے کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…