سندھ کے نگراں وزیر اعلی کے لئے تین نام سامنے آ گئے،پیپلزپارٹی نے اتفاق کرلیا

16  مئی‬‮  2018

کراچی(نیوز ڈیسک)  سندھ میں نگراں وزیر اعلی کے لئے تین نام سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت نے نگراں وزیر اعلی کے لئے این ڈی خان،ناصر اسلم زاہد اور سید مرتضی وہاب کے ناموں پر اتفاق کیا ہے۔ذرائع نے دعویٰ کیاکہ کراچی سے تعلق رکھنے والے تینوں افراد کے ناموں کی تجویز کا مقصد اپوزیشن سے اتفاق رائے کیلئے ہے تاکہ یہ معاملہ الیکشن کمیشن جائے بغیر ہی حل ہو جائے۔پیپلز پارٹی

کی اعلی قیادت اور سندھ حکومت کے درمیان ہونے والی بات چیت میں جسٹس ریٹائرڈ غلام سرور کورائی کا نام بھی زیر غور آیا تاہم اپوزیشن سے اتفاق رائے نہ ہونے کے خدشے کے تحت این ڈی خان،ناصر اسلم زاہد اور سید مرتضی وہاب کے نام زیر غور آسکتے ہیں۔ذرائع نے یہ بھی دعوی کیاکہ این ڈی خان اور سید مرتضی وہاب کے ناموں پر اپوزیشن اختلاف کر سکتی ہے تاہم ناصر اسلم زاہد کے نام پر اپوزیشن رضامند ہو سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…