عام انتخابات2018، کوئی بھی جماعت اس وقت تک حکومت نہیں بنا سکے گی جب تک اس صوبے میں اکثریت نہ حاصل کر لے، پاکستان کا کونسا صوبہ اہمیت اختیار کر گیا، چیف الیکشن کمشنر نے بھی واضح اعلان کر دیا

15  مئی‬‮  2018

لاہور (ا ین این آئی) چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سردار محمد رضا نے واضح کیا ہے کہ 2018ء کے انتخابات پاکستان کے مستقبل کے لئے بہت اہم ہیں اور ہم آئین اور قانون کے مطابق شفاف الیکشن کروائیں گے،انتخابات میں کسی کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی، الیکشن کے تمام عملے کو سکیورٹی فراہم کی جائیگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور میں تقریب سے

خطاب کرتے ہوئے کیا ۔چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017ء شفاف الیکشن کے لئے بڑا اقدام ہے،شفاف انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، شفاف عام انتخابات کروانے کے لیے الیکشن کمیشن بھرپور کام کر رہا ہے، 2018ء کے انتخابات پاکستان کے مستقبل کے لیے بہت اہم ہیں اور ہم آئین اور قانون کے مطابق شفاف الیکشن کروائیں گے۔ انتخاب میں کسی کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی، الیکشن کے تمام عملے کو سکیورٹی فراہم کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کو شفاف بنانے میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کا بڑا کردار ہے عدلیہ ایک شفاف ادارہ ہے، یہی وجہ ہے کہ عام انتخابات کے عدلیہ سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی خدمات حاصل کرنا شفاف الیکشن کے لیے بڑا اقدام ہے۔ پنجاب پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، اس کے نتائج آئندہ حکومت بنانے میں اہم کردارادا کریں گے۔اس موقع پر سیکرٹری الیکشن کمشنر بابریعقوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں کوئی تاخیر نہیں ہوگی اور نہ ہی الیکشن کے درمیان کوئی خلائی مخلوق ہوگی۔واضح رہے کہ شفاف الیکشن کے حوالے سے اس سے قبل مختلف اوقات میں مختلف سیاسی جماعتیں اپنے اپنے خدشات کا اظہار کر چکی ہیں جبکہ 2013کے انتخابات میں تقریباََ سبھی جماعتوں نے ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزامات عائد کئے تھے جبکہ پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت تحریک انصاف نے اسی بنیاد پر حکومت کے خلاف طویل ترین دھرنا دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…