پسند کی شادی کی خواہش کرنے پر باپ اور بھائیوں نے نوجوان کورسیوں سے باندھ کرپہلے چمچ سے آنکھیں نکالیں پھر چھری سے کاٹ ڈالیں،ایک آنکھ نکالنے کے بعد عبدالباقی کیا منتیں کرتا رہا؟ دل دہلا دینے والا واقعہ

13  مئی‬‮  2018

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان کے علاقے لورالائی میں پسند کی شادی کی خواہش پر باپ اور چار بھائیوں نے نوجوان کی دونوں آنکھیں نکال دی پولیس نے بروقت کا رروائی کر تے ہوئے زخمی نوجوان اور دو بھائیوں کو گرفتار کر لیا زخمی ہونیوالے عبدالباقی کی دونوں آنکھیں ضائع ہو گئی تفصیلات کے مطابق لورالائی کے علاقے ناصر آباد میں پسند کی شادی کی خواہش پر باپ اور بھائیوں نے عبدالباقی کا کمرے میں بند کر کے ان کے دونوں آنکھیں نکال دی

پولیس کے مطابق زخمی نوجوان عبدالباقی پسند کی شادی کرنا چاہتا تھازخمی نوجوان کے باپ اور 2بھائیوں کوگرفتارکرلیاگیا ایس ایچ او مجیب الرحمان نے ’’ آن لائن کو بتایا کہ ‘‘عبدالباقی کی دونوں آنکھیں ضائع ہوگئی ہیں خمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعدمزید علاج کیلئے کوئٹہ روانہ کردیاگیا زخمی ہونیوالے عبدالباقی نے ’’آن لائن‘‘ کو بتایا کہ باپ اور بھائیوں نے والدہ کو کمرے میں بندکرکے مجھے رسیوں سے باندھاباپ اور بھائیوں نے پہلے چمچ سے آنکھیں نکالیں پھر چھری سے کاٹ لیں عبدالباقی نے بتایا کہ ایک آنکھ نکالنے کے بعدمنتیں کیں کہ دوسری آنکھ تو بخش دو لیکن انہیں رحم نہ آیاچار سال سے دکی کی رہائشی ایک لڑکی کو پسند کرتا تھاوالد اور بھائیوں کو رشتے پر اعتراض تھا اور کہتے تھے فون پر گپ شپ کرنیوالی لڑکی سے رشتہ نہیں ہونے دینگے ، آئی اسپیشلٹ نہ ہونے کی وجہ سے علاج میں تاخیر ہوئی زخمی کے بھائی عبدالغفار نے بتایا کہ سول ہسپتال والے کہہ رہے ہیں بھائی کو ہیلپر ہسپتال لے جاؤ لیکن وہاں بھی رات کو ڈاکٹر نہیں ہے پھر صبح گئے ہیلپر ہسپتال میں علاج کا سلسلہ شروع ہوا انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ بھائی کے علاج کے لئے ہمارے ساتھ تعاون کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…