’’اسرائیلی ریاست فلسطینیوں کی قاتل اور دہشتگردہے‘‘ پاکستانی دبنگ خاتون نے ایسی جگہ کھڑے ہو کر اعلان کر دیا کہ یہودیوں کی ٹانگیں کانپنے لگ گئیں، امریکہ کو بھی شرم سے پانی پانی کر دیا

10  مئی‬‮  2018

نیویارک(آئی این پی)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ امن و امان کی خرابی کا باعث اسرائیل ہے‘ اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی سے بیگناہ فلسطینی شہیدہوئے‘دیرینہ حل طلب تنازعات اور غیر ملکی تسلط انتہا پسندی کا باعث بنتے ہیں‘ دہشتگردی اورانتہاپسندی کے بنیادی اسباب کاخاتمہ ہوناچاہئے‘پاکستان امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے بیت المقدس

منتقلی اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں عالمی دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کی حکمت عملی سے متعلق اجلاس میں اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کی کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔ملیحہ لودھی کا کہناتھا کہ دہشتگردی اورانتہاپسندی کے بنیادی اسباب کاخاتمہ ہوناچاہئے، اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی سے بے گناہ فلسطینی شہید ہوئے،ان کا کہناتھا کہ دیرینہ حل طلب تنازعات اور غیر ملکی تسلط انتہا پسند ی کا باعث بنتے ہیں،اجلاس میں غیر ملکی تسلط اور دیرینہ حل طلب معاملات کو زیربحث لایا جانا چاہئے۔اپنے ویڈیو پیغام میں ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ امن و امان کی خرابی کا باعث میں اسرائیل ہے۔پاکستان امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے بیت المقدس منتقلی اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا اسرائیل کی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہوسکا، اقوام متحدہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی دہشتگردی کی تحقیقات کرے۔ملیحہ لودھی کا اپنے ویڈیو بیان میں مزیدکہنا تھا کہ صیہونی ریاست اسرائیل کی دفاعی افواج نے نہتے فلسطینی بزرگ، خواتین اور بچوں کو یہاں تک کہ معذرو افراد کو بھی گولیوں کا نشانہ بنایا، جو انتہائی المناک ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…