سپریم کورٹ نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی اوپن کورٹ ٹرائل کی درخواست پر فیصلہ سنادیا

10  مئی‬‮  2018

اسلام آباد(سی پی پی ) سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس فرخ عرفان کی جانب سے دائر اوپن کورٹ ٹرائل کی درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے سپریم جوڈیشل کونسل میں دونوں فاضل ججز کے خلاف ریفرنسز کی کھلی عدالت میں سماعت کرنے کی درخواستوں کی سماعت کی۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی انتظامی نوعیت کی ہوتی ہے عدالتی نہیں اس لیے 2005 کے قوانین کے مطابق انکوائری کا طریقہ کار درست ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ججز کے خلاف ابتدائی تحقیقات بند کمرے میں ہوں گی اور تحقیقات کا دوسرا مرحلہ جج کی خواہش کے مدنظر رکھتے ہوئے کھلی عدالت میں کیا جا سکتا ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے موجودہ کیس میں یہی استدعا کی گئی ہے، سپریم جوڈیشل کونسل 18 مئی کے فیصلے کا دوبارہ جائزہ لے اور کسی بھی قسم کے دبا کے بغیر اپنے فیصلے کا جائزہ لے۔یاد رہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اپنے خلاف دائر ریفرنس کو بند کمرے کے بجائے کھلی عدالت میں سننے کی استدعا کی تھی جسے سپریم جوڈیشل کونسل نے مسترد کردیا تھا۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں زیر سماعت ہے جس میں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سی ڈی اے حکام پر اپنی سرکاری رہائش گاہ کی تزین و آرائش کے لیے دبا ڈالا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…