نگران وزیراعلیٰ پنجاب کون ہوگا؟ تحریک انصاف اور ن لیگ میں ٹھن گئی،رانا محمد اقبال ، وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو انکارہوگیا، شہبازشریف کا حیرت انگیز ردعمل

9  مئی‬‮  2018

لاہور (این این آئی ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں اورصوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ سے مشاورت سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آئینی معاملہ ہے اور اس کے تحت صرف قائد ایوان سے ہی مشاورت ہو گی۔ ترجمان قائد حزب اختلاف حافظ ذیشان رشید نے اس حوالے سے بتایا کہ

وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے نگراں سیٹ اپ پر بات چیت کے لئے اسپیکر رانا محمد اقبال اور وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے ذریعے میاں محمود الرشید سے رابطہ کیا ہے تاہم انہوں نے اس طرح کی کسی بھی ملاقات سے انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میاں محمود الرشید نے موقف اپنایا ہے کہ آئین کے مطابق قائد ایوان شہباز شریف باضابطہ رابطہ کرنے کے پابند ہیں تاہم انہوں نے ابھی تک باضابطہ رابطہ نہیں کیا۔ دوسری جانب اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے دیگر اپوزیشن پارٹیز سے ابتدائی مشاورت مکمل کر لی ہے اور نگران وزیراعلیٰ کیلئے کچھ ناموں پر غور کیا ہے تاہم وزیراعلیٰ سے ملاقات میں اپوزیشن کے تجویز کردہ نام پیش کئے جائیں گے۔دریں اثنا ء وزیراعلیٰ پنجاب کی میڈیا سے گفتگو پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے میاں محمودالرشید نے کہا کہ عمران خان پر تنقید کر کے شہباز شریف حقائق چھپا نہیں سکتے، شہباز شریف خیبر پختونخوا کو چھوڑیں پہلے یہ بتائیں آپ نے لوڈشیڈنگ پر قوم سے جھوٹ کیوں بولا؟ آپ نے قوم سے وعدہ کیا کہ کرپشن پر زرداری کو گھسیٹوں گا، نہ تو آپ نے صوبے میں بجلی منصوبے لگائے، نہ بجلی بحران ختم کیا، زرداری تو دور آپ اپنے بھائی کی کرپشن پر بھی خاموش رہ کر شریک جرم بن رہے ہیں۔  پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں اورصوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ سے مشاورت سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آئینی معاملہ ہے اور اس کے تحت صرف قائد ایوان سے ہی مشاورت ہو گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…