کوئٹہ میں کوئلے کی کانوں سے مزید کتنے مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں؟انتہائی افسوسناک صورتحال

6  مئی‬‮  2018

کوئٹہ(سی پی پی) کوئٹہ میں کوئلے کی کانوں سے مزید 5 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد23 ہو گئی ، جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق سوات کے علاقے شانگلہ سے ہے ،جاں بحق کان کنوں کی میتوں کو آبائی علاقے روانہ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سورینج میں کوئلے کی کان سے مزید 5 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد دو کانوں کے منہدم ہونے کے الگ الگ واقعات میں جاں بحق مزدوروں کی تعداد 23 ہوگئی۔

گزشتہ روز مارواڑ اور سورینج میں کان کے منہدم ہونے کے الگ الگ واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں متعدد مزدور پھنس گئے تھے۔چیف مانئنز انسپکٹر کے مطابق سورینج میں گزشتہ روز کوئلے کی کان بیٹھنے سے 9 مزدور پھنس گئے تھے جس میں سے 2 کی لاشیں اور دو کو بے ہوشی کی حالت میں نکالا گیا جب کہ آج مزید 5 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔کان کے بیٹھنے کے دونوں واقعات میں اب تک مجموعی طور پر 23 مزدوروں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔چیف مائنز انسپکٹر کا کہنا ہے کہ مارواڑ اور سورینج حادثات کی تحقیقات کے لیے انکوائری کی جائے گی جس کی منظور سیکرٹری معدنیات دیں گے اور دونوں حادثات کی علیحدہ علیحدہ تحقیقات ہوں گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پہلے مارواڑ اور پھر سورینج میں کوئلے کی کان بیٹھنے کے واقعات پیش آئے، مارواڑ میں کان بیٹھنے کی وجہ میتھین گیس بھرجانے کے باعث دھماکے کو قرار دیا جارہا ہے جب کہ صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے بھی اس کی تصدیق کی۔مارواڑ میں کان کے بیٹھنے سے 16 مزدور جاں بحق ہوئے تھے جن کی لاشیں گزشتہ روز ہی نکالی گئیں جب کہ صدر کول مائنز لیبر یونین بخت نواب نے 16 کان کنوں کی لاشیں نکالنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کان میں ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…