ایم کیو ایم پاکستان کراچی میں پھر سے لسانی فسادات کروانے کیلئے سرگرم ،اندرون خانہ کیا کچھ چل رہا ہے؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

6  مئی‬‮  2018

کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں اختلافات ختم نہیں ہوئے اور پی آئی بی اور بہادرآباد کے گروپس کا اتحاد صرف 24 گھنٹے کیلئے ہے۔ایک انٹرویومیں نبیل گبول نے کہا کہ فاروق ستار اور عامر خان کبھی ایک ساتھ نہیں بیٹھ سکتے اور یہ صرف پیپلزپارٹی کو اپنی پاور دکھانے کیلئے ایک ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ میں نے فاروق ستار کو پیپلز پارٹی میں آنے

کی دعوت دی مگر وہ اپنی ہی جماعت کے مخالف گروپ کے پاس چلے گئے تاہم ہم سمجھتے ہیں یہ دونوں گروپس ہماری وجہ سے ہی ایک ہونے پر مجبور ہوئے۔انہوں نے کہاکہ فاروق ستار نے ماضی میں عامر خان پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے جس کی وجہ سے وہ کبھی بھی ان کے ساتھ بیٹھنا پسند نہیں کرسکتے۔پی پی پی رہنما کے مطابق یہ دوستی صرف عارضی ہے اور جلد ہی یہ پھر سے ایک دوسرے کی مخالفت کرنے لگیں گے اور اس کی واضح مثال عامر خان کا خود اپنا بیان ہے جس میں انہوں نے کہا کہ جو آخر میں خطاب کرے گا وہ ہی پارٹی کا سربراہ ہے اور وہ خطاب میں ہی کروں گا۔انہوں نے کہاکہ جس طرح سے کراچی کی سڑکوں پر جاگ مہاجر جاگ کے بینرز لگائے گئے یہ بہت خطرناک پیغام ہے اور ہم اب انہیں اس شہر میں لسانی بنیادوں پر سیاست نہیں کرنے دیں گے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایم کیو ایم پاکستان کراچی میں پھر سے لسانی فسادات کروانے کی کوششیں کررہی ہے اور اسی لیے یہ نعرہ لگایا جارہا ہے۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم اس وقت کئی دھڑوں  میں تقسیم ہو چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…