الیکشن کمیشن کا کام الیکشن کرانا ہے حکومت چلانا نہیں، وزیراعظم

5  مئی‬‮  2018

نارووال (آئی این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ ان سے ہے جو ہمارے کاموں پر تنقید کرنا جانتے ہیں، ملک عدالتی فیصلے سے ترقی نہیں کرتا، ،الیکشن کمیشن60دن کے اندر الیکشن کرا ئے ، الیکشن کمیشن کا کام الیکشن کرانا ہے حکومت چلانا نہیں، حکومت چل رہی ہے اور آخری مدت تک چلے گی،ہم گھبرائے نہیں اور نہ پیچھے ہٹے، ملک میں اگر انتشار نہ ہوتا تو ہم آج بہت زیادہ ترقی کر چکے ہوتے ۔

ملک عدالتی فیصلے سے ترقی نہیں کرتا، کوئی سرکاری افسر کام کرنے کو تیار نہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ووٹر کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے، سب مسلم لیگ(ن) کے کاموں سے واقف ہیں، عوام جانتے ہیں کہ ووٹ میاں نواز شریف کا ہے ملک تب ترقی کرے گا جب سب ایک ساتھ چلیں گے ،سب ادارے مل کر وہ کام کریں جس سے ملک میں ترقی ہو۔ہفتہ کو نارووال، لاہور اور سیالکوٹ موٹروے لنک روڈ منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہماری سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے، عزت اور وقار کے ساتھ سیاست کی جائے، پاکستان کو ترقی دی جائے، نواز شریف نے عمل سے ثابت کر دیا، پاکستان مسلم لیگ باوقار طریقے سے سیاست کرتی ہے، نارووال آ کر بہت خوشی ہوئی ہے، یہ منصوبہ 16ارب روپے کا ہے، یہ منصوبہ تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھے گا، مجھے خوشی ہے کہ نواز شریف کا خواب پورا ہورہا ہے، آج نواز شریف کے خواب کی تکمیل کی جا رہی ہے، بہت سے منصوبے نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) نے مکمل کر کے دکھائے، ہر ہفتے سینکڑوں ارب روپے کے منصوبے مکمل کئے، پچھلی حکومتوں میں بھی ترقی کی ایسی مثالیں نہیں ملتیں، ہمارا مقابلہ ان سے ہے جو ہمارے کاموں پر تنقید کرنا جانتے ہیں، سیاسی جماعت کی کامیابی تب ہوتی ہے جس کے کاموں سے لوگ مستفید ہوتے ہیں، پچھلے 65سال کے کاموں کا موازنہ ان 5سالوں سے نہیں کیا جا سکتا ہے، مشکلات کے باوجود ملک میں ترقی کی بنیاد رکھ دی گئی ہے ۔

بجلی کے بہت سے منصوبے مکمل کر کے دکھائے، ہر شعبے میں مسلم لیگ (ن) نے اپنے کام کر کے دکھائے، ملک میں امن بحال کرنے میں مسلم لیگ (ن) نے چیلنج کا مقابلہ کیا، آصف زرداری کی حکومت کے کام بھی آپ کے سامنے ہیں، آپ نے اب فیصلہ کرنا ہے ،ہم گھبرائے نہیں اور نہ پیچھے ہٹے، ملک میں اگر انتشار نہ ہوتا تو ہم آج بہت زیادہ ترقی کر چکے ہوتے، اداروں کو قانونی دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا چاہیے ۔

الیکشن کمیشن کا کام الیکشن کرانا ہے، حکومت چلانا نہیں، حکومت چل رہی ہے اور آخری مدت تک چلے گی، پاکستان کی عوام مسلم لیگ (ن) کو 5سال کا مینڈیٹ دیا ہے، آج بہت سے لوگوں کی خواہش ہے کہ الیکشن نہ ہوں،30جولائی سے پہلے الیکشن ہوں گے، میرا الیکشن کمیشن کو مشورہ ہے،60دن کے اندر الیکشن کرائیں، جمہوریت کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، ہم نے عدالتی فیصلے قبول کئے، آج مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی عزت عوام میں مزید بڑھ گئی ہے ۔

عوام کا فیصلہ جولائی کے الیکشن میں آئے گا، عوام باشعور ہیں جو جانتے ہیں کہ کون ملک کی خدمت کرتی ہے، عوام جانتے ہیں کہ ووٹ میاں نواز شریف کا ہے ملک تب ترقی کرے گا جب سب ایک ساتھ چلیں گے ،سب ادارے مل کر وہ کام کریں جس سے ملک میں ترقی ہو، آج 65ارب ڈالر سے سی پیک کے منصوبے چل رہے ہیں، اسی طرح ملک ترقی کرتا ہے، ملک عدالتی فیصلے سے ترقی نہیں کرتا، کوئی سرکاری افسر کام کرنے کو تیار نہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ووٹر کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے، سب مسلم لیگ(ن) کے کاموں سے واقف ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…