عمران فاروق قتل کیس ، چالان عدالت میں پیش‘ گرفتار 3 ملزمان پر فرد جرم عائد

2  مئی‬‮  2018

اسلام آباد(آئی این پی ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کیس میں گرفتار 3 ملزمان خالد شمیم، معظم خان اور محسن علی سید پر فرد جرم عائد کر تے ہوئے بانی ایم کیو ایم کے دائمی وارنٹ گرفتاری اور ان کی جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے اور پاکستانی شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم بھی جاری کردیا‘ چالان عدالت میں پیش کردیا گیا جس میں کہا گیا کہ ملزمان نے ایم کیو ایم

کی اعلیٰ قیادت کے حکم پر عمران فاروق کو قتل کیا۔ بدھ کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)پراسیکیوٹر خواجہ امتیاز نے عدالت میں چالان پیش کیا۔چالان کے متن کے مطابق ڈاکٹر عمران فاروق کو لندن میں 16 ستمبر 2010 کو قتل کیا گیا اور اس قتل کی سازش برطانیہ اور پاکستان میں مشترکہ طور پر تیار ہوئی۔سماعت کے بعد عدالت نے تینوں گرفتار ملزمان پر فردم جرم عائد کردی۔عدالت نے بانی متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے اور ان کی جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے اور پاکستانی شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم بھی جاری کردیا۔ ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے ایف آئی اے کے 2 گواہوں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)شعیب اور ایف آئی اے کانٹر ٹیرارزم ونگ کے عبدالمنان کو آئندہ سماعت پر طلبی کے سمن جاری کر تے ہوئے سماعت 8 مئی تک کے لیے ملتوی کر دی ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…