مہاجر وں کے قاتل را ؤانوار کو آصف زرداری نے ہیرو قرار دیا،میں ایم کیو ایم بہادرآباد والوں سے خلع ختم کرنے کے لئے بھی تیار ہوں،فاروق ستار نے ٹینکی گراؤنڈ میں جلسہ عام کا اعلان کر دیا

1  مئی‬‮  2018

کراچی (نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان پی آئی بی گروپ کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے 4مئی کو فیڈر ل کیپیٹل ایریا ٹنکی گراؤنڈ میں جلسہ عام کرنے کا اعلان کردیا۔ مہاجر وں کے قاتل را ؤانوار کو آصف علی زرداری نے ہیرو قرار دیا، پیپلز پارٹی نے لیاقت آباد میں جلسہ کرکے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ اس نے کراچی کو فتح کرلیا، یہ بات انھوں نے پیر کو فیڈرل کیپیٹل ایریا، لیاقت آباد کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر میڈیا اور عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا

انھوں نے اپنے دورے کے موقع پر جگہ جگہ رک کر عوام کو جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔ انھوں نے کہا کہ شہر کراچی کو پیپلز پارٹی نے دس سالوں میں کچرے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا ہے جن لوگوں نے اس شہر کو کچرے کا ڈھیر بنایا وہ گذشتہ روز ٹنکی گراؤنڈ آئے تھے اب ہمارا فرض ہے کہ نہ صر ف شہر سے کچرا صاف کریں بلکہ شہر کو کچرا بنانے والوں کو بھی صاف کریں گے ۔ انھوں نے کہا کہ جلسے میں مقامی لوگ موجود نہیں تھے اس میں پورے سندھ سے لوگوں کو لایا گیا ایسا لگا کہ یہ ہمارے لوگوں پر علاقوں پر قبضہ کرنے آئے ہیں،کیوں کہ یہ لوگ پولیس کو ساتھ لیکر آئے اور کرفیو لگا کر آئے۔ اب ہم 4مئی کو فیڈرل کیپیٹل ایریا ٹنکی گرانڈ میں 4بجے سہ پہر کو جلسہ کریں گے اور اس میں صرف ایف سی ایریا اور موسی کالونی کے لوگ جلسے میں شرکت کریں گے۔یہ ہماری بقاو سلامتی کا تقاضہ ہے۔ اس اہم مسئلہ کے لئے میں ایم کیو ایم بہادرآباد والوں سے خلع ختم کرنے کے لئے بھی تیار ہوں اور کوشش کروں گا کہ 4مئی کے جلسہ عام میں بہادرآباد والے بھی شرکت کریں۔بعد اذاں ڈاکٹر فاروق ستار نے عزیز آباد شہداقبرستان کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم منگل سے ایف سی ایریا ٹنکی ایریا میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔4 مئی کا جلسہ سستہ ترین جلسہ ہوگا اس میں کرائے کے لوگ نہیں ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ را انوار وہ ہی ہے جس مہاجر بچوں کو مارا اور آصف علی زردری نے اسے ہیرو قرار دیا وہ را انوار کو ہیرو کہتے ہیں۔

مہاجر بہت سمجھدار ہیں جو کہ شروع سے ایم کیو ایم پاکستان کو ہی ووٹ دیتے ہیں انھیں چند نوکریوں کا لالچ دیکر بہلایا نہیں جاسکتا۔ ترقیاتی فنڈز ہمارا جائز حصہ ہے جو کہ ہمیں نہیں دیئے گئے۔ کوٹہ کے حساب سے نوکریوں میں مہاجروں کا چالیس فیصد کوٹہ بنتا ہے جو نہیں دیا گیا اور اس کے دروازے مہاجروں کے لئے بند کردیئے گئے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ جلسہ کرنا اور سیاسی سرگرمیوں میں بھر طریقے سے حصہ لینا ایم کیو ایم پاکستان کا سیاسی و قانونی حق ہے اس میں میں حصہ لینے سے روکا نہیں جاسکتا۔جو کچھ ہمارے ساتھ پیپلز پارٹی اور اس کی متعصب زدہ حکومت نے کیا ہم اس کا بدلہ جمہوری اور سیاسی طریقے سے لیں گے۔

انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کو گذشتہ روز کے جلسے میں سانحہ پکا قلعہ کا ذکر بھی کرنا چاہئے تھاجس کی وجہ سے لسانی فسادات ہوئے اور مہاجروں کا قتل عام ہوا۔انھوں نے کہا کہ را انوار نے جسطر ح سے مہاجروں کو قتل کیا یہ تمام مقدمات عدالتوں میں لائے جانے چاہیں۔عزیر بلوچ کا پتہ لگایا جانا چاہئے کہ وہ کس کی تحویل میں ہے۔اس کے جے آئی ٹی کو دیئے گئے بیانات کو منظر عام پر لایا جائے۔ پتہ چلایا جائے کہ عزیر بلوچ نے کس کے کہنے پر مہاجروں کا قتل عام کیا اس کے سہولتکاروں کو بھی منظر عام پر لایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے مہاجروں کے زخموں پر مرحم رکھنے کے بجائے زخموں پر نمک چھڑکا ہے۔ پیپلز پارٹی نے لیاقت آباد میں جلسہ کرکے یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ اس نے کراچی کو فتح کرلیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…