معاملات طے پا گئے۔۔ایبٹ آباد کمپائونڈ میں اسامہ بن لادن کی موجودگی کی اطلاع دینےوالے امریکی ایجنٹ ڈاکٹر شکیل آفریدی سے متعلق دھماکہ خیز خبر،حکومت پاکستان کب رہا کر رہی ہے ؟تصدیق کر دی گئی

28  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسامہ بن لادن کے خلاف امریکی آپریشنز میں مدد کرنے والے سی آئی اے کے پاکستانی ایجنٹ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو پشاور جیل سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں منتقل کر دیا گیا، اگلے ماہ رہا کر دیا جائے گا، وکیل نے تصدیق کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق اسامہ بن لادن کے خلاف امریکی آپریشنز میں مدد کرنے والے سی آئی اے کے پاکستانی ایجنٹ ڈاکٹر شکیل آفریدی

کو پشاور جیل سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں منتقل کر دیا گیاہے اور ان کے اگلے ماہ رہائی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ شکیل آفریدینے اسامہ بن لادن کی تلاش میں امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کو مدد فراہم کی تھی۔مئی 2012 میں شکیل آفریدی کو ایک پاکستانی عدالت نے غداری کے مقدمے میں 33 برس قید کی سزا سنائی تھی۔ بعد ازاں شکیل آفریدی پر عسکریت پسندوں سے تعلق رکھنے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔پاکستانی اداروں کی رپورٹ کے مطابق شکیل آفریدی نے اسامہ بن لادن کا ڈی این اے حاصل کرنے کے لیے ایبٹ آباد میں پولیو کے قطرے پلانے کی ایک جعلی مہم شروع کی تھی۔ جس کے بعد 2 مئی 2011 کو امریکی اسپیشل فورسز نے ایک خفیہ آپریشن کرتے ہوئے ایبٹ آباد کے ایک مضافاتی علاقے میں اسامہ بن لادن کو ہلاک کر دیا تھا۔ڈاکٹر شکیل آفریدی کو 2012 میں پشاور سے گرفتار کیا گیا تھا۔ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکیل قمر ندیم نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی معلومات کے مطابق آج انہیں سینٹرل جیل پشاور سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔شکیل آفریدی کی رہائی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں وکیل نے کہا کہ 22 مئی کو ان کی قید کو سات سال پورے ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا آفریدی کو پہلے 33 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جو بعد میں دس سال کم ہونے کے بعد 23 سال رہ گئی ہے۔ اگر اس کے

ساتھ معافیاں ملا لی جائیں تو سزا کا دورانیہ 7 سال ہی بنتا ہے۔ایڈوکیٹ قمر ندیم نے کہا کہ وہ پُرامید ہے کہ آفریدی کو اگلے ماہ تک رہا کر دیا جائے گا۔دوسری جانب پشاور جیل کی انتظامیہ نے ڈاکٹر شکیل کی اڈیالہ منتقلی کے حوالے سے گردش کرنے والی کسی بھی قسم کی خبر کی کوئی تصدیق نہیں کی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…