میشا شفیع کے علی ظفر پر الزامات کے بعد ارم عظیم فاروقی بھی بول پڑیں، ممبر اسمبلی پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کر دیے

22  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرکوئی عورت آگے بڑھ کر بات کرتی ہے جیسا میں نے بھی کیا تھا اگر آپ کو یاد ہو تو۔ اُلٹا مجھ پر ہی الزامات لگانے شروع کر دیے تھے اور میری تصویری پر کہا تھا کہ یہ تو ماڈل ہے یہ تو ایسا ہے یہ تو ویسا ہے۔ جو چیز اصل ہوتی ہے وہ لوگ اس پر بات نہیں کر رہے ہوتے۔

وہ کہتے ہیں کہ اگر ایک عورت پہلے سے ہی ماڈرن ہے تو اگر اس کو کسی نے ہاتھ لگا لیا تو پھر کیا ہوا، اس طرح بھی یہ کرتے ہیں۔ میشا کے کیس میں بھی ایسا ہی ہو رہا ہے۔ میشا بغیر آستین کے کپڑے پہنتی ہے یا میشا سنگر ہے تو میشا یہ بات نہیں کر سکتی۔ میرے ساتھ جو بچپن میں ہوا وہ میں نے اپنی بہن کو بتایا تھا، میں نے آج تک یہ بات میڈیا میں کھل کر نہیں بتائی۔ میں سمجھتی ہوں کہ یہ بات بچپن میں میرے ساتھ ہو گئی ، میں نے اپنی بہن کو ضرور بتایا لیکن اس وقت جب میں جوان ہو گئی اور شادی کے بعد یہ بات بتائی، میری بہن کو بھی اس بات کا دھچکا لگا اور اس نے کہا کہ یہ بات تم نے بچپن میں کیوں چھپائی۔ میں آپ کو ایک اسمبلی کا واقعہ بتاتی ہوں ایک ایم پی اے تھے وہ میرے بالکل پیچھے کھڑے تھے ، ہم لوگ قریب ہی کوئی جلسہ کر رہے تھے، وہ میرے بہت قریب ہو گئے جس پر میں نے ان سے کہا کہ پیچھے ہٹو تم کیا کر رہے ہومیرے پاس کیوں کھڑے ہو تو یہ اس طرح کی چیزیں اگر ہم فوراً فوراً ہی کر دیں تو یہ بہت ضروری ہے۔ رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرکوئی عورت آگے بڑھ کر بات کرتی ہے جیسا میں نے بھی کیا تھا اگر آپ کو یاد ہو تو۔ اُلٹا مجھ پر ہی الزامات لگانے شروع کر دیے تھے اور میری تصویری پر کہا تھا کہ یہ تو ماڈل ہے یہ تو ایسا ہے یہ تو ویسا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…