شریف خاندان کی کرپشن میں مبینہ فرنٹ مین بیوروکریٹ احد چیمہ کو بچانے کیلئے وفاقی حکومت بھی سرگرم،نیب کی جانب سے خط کا جواب مانگنے پر اسلام آباد انتظامیہ کیسے ٹال مٹول کرنے لگی؟

21  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد (آن لائن)وزارت داخلہ کا دباؤ اسلام آباد انتظامیہ نے شریف خاندان کی کرپشن میں مبینہ فرنٹ مین بیورکریٹ احد چیمہ ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی(ایل ڈی اے)کے اسلام آباد میں اثاثہ جات کے متعلق تفصیلات دینے سے انکار کر دیا ہے۔ذرائع نے آن لائن کو بتایا اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب حافظ عثمان علی کی جانب سے لکھے گئے خط کا جواب دینے سے اسلام آباد انتظامیہ نے صاف انکار کر دیا ہے۔

نیب حکام کی جانب سے کئی بار اسلام آباد انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا لیکن وزیر داخلہ احسن اقبال کے دباؤ کی وجہ سے اسلام آباد انتظامیہ کے افسران نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔نیب حکام کی جانب سے لکھے گئے خط میں احد خان چیمہ والد محمد اسلم چیمہ احمد سعود چیمہ ولد محمد اسلم سعدیہ منصور دختر محمد اسلم ،احمد حسن ولد بشارت امجد،نشاط زوجہ محمد اسلم۔اور دیگر خاندان کے افراد کے نام شامل ہیں۔چودہ مارچ 2018کو لکھے گئے خط میں نیب حکام کی جانب سے مزکورہ بالا 9افراد کی اسلام آباد میں گاڑیوں اور پراپرٹی کی تفصیلات کے حوالے سے 19مارچ 2018سے پہلے آگاہ کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔لیکن اس کے باوجود اسلام آباد نتظامیہ کی جانب سے نیب حکام کو ہاں یا ناں میں کوئی جواب نہیں دیا گیا ۔انتظامیہ نے معاملے کو دبانے کی کوشش شروع کر دی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزیر داخلہ احسن اقبال کی کے دباؤ کی وجہ سے اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے تاحال ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے۔آن لائن کے کئی بار رابطے پراس حوالے سے ترجمان وزارت داخلہ اور اسلام آباد انتظامیہ کے افسران کی جانب سے بات کرنے سے گریز کیا گیا۔واضع رہے نیب حکام کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات کے حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…