4ہزار پاکستانی غیرملکیوں کے حوالے کرنے کا الزام مسترد،صرف القائدہ کے کتنے غیرملکی جنگجو امریکہ کے حوالے کئے؟ پرویزمشرف کا ردعمل بھی سامنے آگیا

17  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ سید پرویز مشرف نے اپنے دوراقتدار میں کوئی بھی پاکستانی غیرملکیوں کے حوالے نہیں کیا۔ لاپتہ افراد سید پرویز مشرف کے کھاتے میں ڈال دینا مناسب نہیں ۔

سید پرویز مشرف اپنی کتاب میں واضح کرچکے ہیں کہ اس دور میں القائدہ سے تعلق رکھنے والے غیرملکی جنگجو امریکہ کے حوالے کئے گئے تھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں دئیے گئے اس بیان کے ردعمل میں کیا جس میں سید پرویز مشرف پرچار ہزار پاکستانی، غیرملکیوں کوفروخت کرنے کا الزام لگایا گیاہے۔ڈاکٹر محمد امجد نے وضاحت کی کہ سید پرویز مشرف نے اپنے دور حکومت میں کوئی بھی پاکستانی غیرملکیوں کو فروخت نہیں کیا۔سید پرویز مشرف پر لگایا گیا الزام بے بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ سید پرویز مشرف نے اپنی کتاب میں واضح طور پر لکھا ہے کہ ان کے دور میں القائدہ سے تعلق رکھنے والے369وہ غیر ملکی جنگجو امریکہ کے حوالے کئے گئے تھے جو دہشت گردی کی کاروائیاں کرنے کے لئے افغانستان سے سرحد پار کر کے پاکستان آئے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی لاپتہ افراد کی گمشدگی کا سید پرویز مشرف سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اجلاس میں پاکستانی لاپتہ افراد سید پرویز مشرف کے کھاتے میں ڈال دئیے گئے ہیں جو حقائق کے برعکس ہے۔  آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ سید پرویز مشرف نے اپنے دوراقتدار میں کوئی بھی پاکستانی غیرملکیوں کے حوالے نہیں کیا۔ لاپتہ افراد سید پرویز مشرف کے کھاتے میں ڈال دینا مناسب نہیں ۔سید پرویز مشرف اپنی کتاب میں واضح کرچکے ہیں کہ اس دور میں القائدہ سے تعلق رکھنے والے غیرملکی جنگجو امریکہ کے حوالے کئے گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…