پاکستان کو اقوام متحدہ میں یکے بعد دیگرے 2اہم کامیابیاں،پوری دنیا ہاتھ ملتی رہ گئی

16  اپریل‬‮  2018

نیویارک(آن لائن)پاکستان ووٹنگ کے ذریعے اقوام متحدہ کی 2 غیر سرکاری تنظیموں کی کمیٹی کا رکن منتخب ہوگیا۔پاکستان کو 2019 سے 2022 تک اقوام متحدہ کی این جی اوز (غیر سرکاری تنظیموں) کی کمیٹی اور یونیسیف کے ایگزیکٹو بورڈ کا رکن منتخب کرلیا گیا ہے۔منگل کو اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی 2 اہم باڈیز میں کامیاب ہوا۔

یہ کامیابی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ عالمی برادری کو کس حد تک پاکستان کے کردار پر اعتماد ہے۔اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل (ECOSOC) میں ہونیوالے این جی اوز کمیٹی کے الیکشن میں پاکستان کو 43 ووٹ ملے۔ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ یونیسیف میں بھی پاکستان کا بہت اہم کرداررہا ہے اور این جی او کمیٹی میں بھی مسلسل خدمات انجام دیتا رہا ہے،پاکستان 2 سال پہلے بھی یونیسیف کے ایگزیکٹو بورڈ کا صدر منتخب ہوچکا ہے،ہمارے ملک میں یونیسیف کا بہت بڑا پروگرام چل رہا ہے،ان تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے پاکستان کو ووٹ دیا۔ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ بحیثیت رکن پاکستان یو این او کی غیر سرکاری تنظیموں کی کمیٹی سے تعاون جاری رکھے گا،دنیا بھر میں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے، کمیٹی کے قیام سے اب تک پاکستان کا ادارے کی بہتری کیلئے اہم کردار ہے،پاکستان نے عالمی سطح پر انسانی اور بچوں کے حقوق پر بہت کام کیا،انتخاب میں کامیابی عالمی برادری کی جانب سے پاکستانی تعاون کی تصدیق ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…