ن لیگ کو ایک اور جھٹکا،ہماری جانب سے مسلم لیگ(ن) سے انتخابی الائنس کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا،اہم سیاسی جماعت نے اتحاد کے حوالے سے تردید جاری کردی

16  اپریل‬‮  2018

کراچی(نیوز ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان کی جانب سے باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کے وفد نے پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی دعوت پر مسلم لیگ کے صدر میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کی ملاقات میں شہر کے مسائل ، امن و امان کی صورت حال اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا

ملاقات میں صوبائی سطح پر رابطوں کے لیے دونوں جماعتوں کی جانب سے کمیٹیاں بنانے پر کا فیصلہ کیا گیا عوامی نیشنل پارٹی کراچی آپریشن کے حوالے سے وفاقی حکومت کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے شہر میں امن کی بحالی کے لیے ریاستی اداروں اور پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی قیادت کی کوششوں کو سراہتی ہے جس کا اظہار پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید پارٹی اجتماعات اور میڈیا فورمز میں کئی برسوں سے کرتے چلے آرہے ہیں باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں مذید کہا گیا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی جمہوری اقدار پر یقین رکھنے والی جماعت ہے اہم سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطے ایک مثبت اقدام ہے شہر کے مسائل کے لیے ضروری ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان راطے مذید فعال کیے جائیں پارٹی میں فیصلے جمہوری انداز میں کیے جاتے ہیں عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے انتخابی الائنس کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے صوبائی سطح پر انتخابی اتحاد کا فیصلہ پارٹی کی مرکزی قیادت سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا ۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان کی جانب سے باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کے وفد نے پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی دعوت پر مسلم لیگ کے صدر میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کی ملاقات میں شہر کے مسائل ، امن و امان کی صورت حال اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں صوبائی سطح پر رابطوں کے لیے دونوں جماعتوں کی جانب سے کمیٹیاں بنانے پر کا فیصلہ کیا گیا

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…