پنجاب میں نگران حکومت،تحریک انصاف نے بڑا قدم اُٹھالیا،اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کی عمران خان سے ملاقات،اہم فیصلے کرلئے گئے

13  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد/ لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے پنجاب میں بھی نگران حکومت پر مشاورت کا آغاز کر دیا، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشیدنے ملاقات کی جس میں پنجاب میں نگران حکومت پر تفصیلی مشاورت کی گئی ،ملاقات میں ممبر سازی مہم، لاہور مینار پاکستان جلسے اور دیگر سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف نے میاں محمودالرشید کو پنجاب کی دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی ہدایت کی۔اس سلسلے میں میاں محمودالرشید آئندہ ہفتے اپوزیشن پارٹیز سے مشاورت کرینگے۔ دریں اثنا ء اپوزیشن لیڈر نے نگراں حکومت پر مشاورت کیلئے پیپلز پارٹی، ق لیگ اور جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس آئندہ ہفتے پنجاب اسمبلی اپوزیشن چیمبر میں ہوگا، اجلاس میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے مختلف ناموں پر بھی غور کیا جائیگا۔ ادھر پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی سے ملاقات کرتے ہوئے میاں محمودالرشید نے کہا کہ2018ء میں مک مکا والا الیکشن اب نہیں ہونے دیں گے، اس موقع پر رکن اسمبلی ڈاکٹر مراد راس، سعدیہ سہیل، آصف محمود، عارف عباسی، راجہ راشد حفیظ شامل تھے۔ میاں محمودالرشید نے سربراہ تحریک انصاف سے ملاقات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔  تحریک انصاف نے پنجاب میں بھی نگران حکومت پر مشاورت کا آغاز کر دیا، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشیدنے ملاقات کی جس میں پنجاب میں نگران حکومت پر تفصیلی مشاورت کی گئی ،ملاقات میں ممبر سازی مہم، لاہور مینار پاکستان جلسے اور دیگر سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف نے میاں محمودالرشید کو پنجاب کی دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی ہدایت کی۔اس سلسلے میں میاں محمودالرشید آئندہ ہفتے اپوزیشن پارٹیز سے مشاورت کرینگے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…