دھماکہ خیز خبر: احتساب عدالت میں واجد ضیا کا دماغ کیسے مائوف ہوا نواز شریف عدالتی مشکلات سے نکلنے کیلئے کس روحانی شخصیت کو عدالت ساتھ لیکر آتے ہیں جو واجد ضیا پر پھونکیں مارتی رہتی ہے؟تہلکہ خیز انکشاف

12  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نوازشریف نے مقدمات سے بچنے کیلئے سابق صدرآصف علی زرداری کی طرح روحانی شخصیت کی خدمات حاصل کرلیں۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری کی طرح مقدمات سے بچنے کیلئے ایک روحانی شخصیت کی

خدمات حاصل کر لی ہیں اور اس شخصیت کا نام مولوی نعیم بٹ ہے جو کہ احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ آتے ہیں ،مولوی نعیم بٹ کونوازشریف کے ہمراہ کمرہ عدالت تک رسائی حاصل ہے اور انہیں خاص پروٹوکول بھی دیا جاتا ہے۔ مولوی نعیم بٹ سابق وزیراعظم کی پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت میں چکر لگاتے ہوئے مختلف تسبیحات بھی کرتے ہیں۔یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی مقدمات سے نجات کیلئے پیر اعجاز شاہ کی خدمات حاصل کر رکھی تھیں جو آصف زرداری کی مقدمات کے وقت پیش ہوتے تھے اور کمرہ عدالت کے باہر ورد کرتے ہوئے چکر لگاتے رہتے تھے۔خیال رہے کہ آصف زرداری عدالتوں میں زیرسماعت اپنے تمام مقدمات میں باعزت بری ہو چکے ہیںجس سے متعلق کہا جاتا ہے کہ آصف زرداری کی مقدمات سے باعزت بری ہونے کے پیر اعجاز شاہ کے وظائف اور تسبیحات کی کرامت ہے۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت میں گزشتہ روز 10روز تک نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے جے آئی ٹی سربراہ اور ایون فیلڈ ریفرنس کے اہم گواہ واجد ضیا پر اپنی جرح مکمل کی ہے۔ اس جرح کے دوران واجد ضیا کئی موقعوں پر بوکھلاہٹ کا شکار ہوئے یا انہیں کئی باتیں یاد ہی نہیں رہیں۔ اس کے علاوہ وہ جرح کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ریفرنس میں ایسے بیان دے چکے ہیں جس سے نواز شریف کے موقف کو بڑی حد تک تقویت حاصل ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…