تھر میں بچے بلک بلک کر مرتے رہے اور سندھ سرکار تھر میں امیروں کیلئے کس پروجیکٹ میں دھڑا دھڑ پیسے لگاتی رہی؟افسوسناک انکشاف

11  اپریل‬‮  2018

کراچی (این این آئی)ایم کیو ایم پاکستان (پی آئی بی)کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال تشویشناک ہے ۔ پتنگیں کٹ کر کسی کے بھی آنگن میں گرے ہمیں فرق نہیں پڑتا۔ ہمارے کارکنان کو بلا جواز گرفتار کیا جارہا ہے اس پر جلد فیصلہ کرینگے۔صرف گیس کی فراہمی کا رونا رو کر کے الیکٹرک بری الذمہ نہیں ہوسکتی ہے ۔جمعرات کو کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقے اور کراچی کی بہت بری صورتحال ہے۔

سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے امیدوارں کو دوسری جماعتوں میں دھکیلا گیا۔ پتنگیں کٹ کر کسی کے بھی آنگن میں گرے ہمیں فرق نہیں پڑتا۔کراچی شہر میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ پر انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک ہر سال گرمیوں میں لوڈشیڈنگ شروع کر دیتی ہے صرف گیس کی فراہمی پر رونا روکر کے الیکٹرک اپنی زمہ داریوں سے بری الذمہ نہیں ہو سکتی ۔انہوںنے کہا کہ مراد علی شاہ آپ نے تھر میں ائیر پورٹ بنانے پر کیوں پیسے خرچ کئے تھر میں بنیادی ضروریات کا مسئلہ ہے اس پر زیادہ توجہ دیں۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہمارے کارکنان کو بلا جواز گرفتار کیا جارہا ہے اس پر جلد فیصلہ کرینگے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…