پنجاب میںن لیگ کی سیاست کا جنازہ نکال دینے والےخسرو بختیار اب کیا کرنیوالے ہیں؟ استعفیٰ کا اعلان کرنیوالےکس اہم ساتھی نے یوٹرن لیتے ہوئے ساتھ چھوڑ دیا؟خبر سنتے ہی لائیو شو کے دوران کیا حالت ہو گئی

10  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگ کو بڑا جھٹکا دینے والے جنوبی پنجاب کے اراکین اسمبلی کے سرخیل خسرو بختیار کو پہلا بڑا جھٹکا، پریس کانفرنس میں ساتھ استعفیٰ کا اعلان کرنے والے باسط بخاری نے بڑا سرپرائز دیدیا، لائیو شو میں خبر ملنے پر حیران رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ن لیگ کے اراکین اسمبلی کی جانب سے پریس کانفرنس

میں استعفوں کا اعلان کئے جانے کے بعد اس گروپ کے سرخیل خسرو بختیار کو لائیو شو کے دوران بڑا جھٹکا لگ گیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں خسرو بختیار گفتگو کررہے تھے کہ اسی دوران پروگرام کے میزبان اور سینئر صحافی عارف نظامی نے انہیں خبر سناتے ہوئے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ باسط بخاری کے خاندان نے ان کے فیصلے سے اعلان لاتعلقی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آپ کے گروپ میں شامل نہیں ہو رہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ن لیگ کے اراکین اسمبلی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں استعفوں کا اعلان کیا تھا اور باسط بخاری بھی ان اراکین اسمبلی میں شامل تھے جنہوں نے استعفے کا اعلان کیا تھا۔ عارف نظامی کی اس بات پر خسروبختیار کا کہنا تھا کہ باسط بخاری نے پریس کانفرنس میں ان کے ساتھ استعفیٰ کا اعلان کیا ہے جو کہ ایک ڈاکومینٹڈ ثبوت ہے ان کے استعفے کا اعلان سب نے دیکھا اور سنا ہے۔ وہ بالکل ہمارے ساتھ ہیں۔ عارف نظامی نے خسرو بختیار سے سوال کیا کہ کیا ایسا تو نہیں ہو گا کہ آپ لوگ جنہوں نے استعفے دئیے ہیں وہ کہیں آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن جیت کر انتخابات میں برتری حاصل کرنے والی جماعت میں تو شمولیت اختیار نہیں کر لیں گے جیسا کہ پہلے بھی ماضی میں ہو چکا ہے۔ جس پر خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ فی الحال ہمارا ایسا اراد نہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…