روز روز ٹریفک بلاک اورمشکلات کاڈراپ سین، اب کوئی بھی مال روڈ پر جلسے، ریلی اور دھرنے کی کوشش کرے اس کے ساتھ کیا سلوک کیاجائے ؟دھماکہ خیز احکامات جاری

8  اپریل‬‮  2018

لاہور (آن لائن) محکمہ داخلہ پنجاب نے مال روڈ لاہورکو ریڈ زون ڈکلیئر کر دیا، جلسے، ریلی اور دھرنے پر پابندی عائد کر دی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم میجرریٹائرڈ اعظم سلیمان خان نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے ساتھ ساتھ اب مال روڈ کو ریڈ زون بھی قرار دے دیا گیا۔ پولیس اور

دیگر اداروں کو حکم دیا گیا ہے کہ مال روڈ پر ریڈ زون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ سڑک بلاک کر نے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ حساس اداروں کی جانب سے مسلسل سیکورٹی خطرات کی وارننگز موصول ہو رہی ہیں۔ مال روڈ پرپنجاب اسمبلی، لاہور ہائی کورٹ، واپڈا ہاوس، ایوان وزیر اعلی دفاتر، جی پی او ، ٹیلی فون ایکسچینج کی عمارات ہیں۔ (وقاص)



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…