بھارت کشمیریوں پرمظالم ڈھا کرتحریک آزادی کچلنے کی کوشش کررہا ہے، خواجہ آصف

6  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد(آئی این پی ) وز یر ِ خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں 20 کشمیریوں کی شہادت بھارت کی بندوق کی نوک پر مسئلہ حل کرنے کی پالیسی کا اظہار ہے،بھارتی فورسز کے مظالم کشمیریوں کے عزم کو شکست نہ دے سکے،عالمی برادری فیکٹ فائنڈنگ مشن کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی دلوائے۔ جمعہ کویومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے وزیرِخارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ کشمیری 70 سال سے خودارادیت کا تسلیم شدہ حق لینے کی جدوجہد کررہے ہیں۔

لیکن بھارت کے وعدوں سے انحراف کے باعث سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل نہ ہوسکا۔ بھارت نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھا کر آزادی کی تحریک کو کچلنے کی کوشش کررہا ہے، گزشتہ ایک ہفتے میں 20 کشمیریوں کی شہادت بھارت کی بندوق کی نوک پر مسئلہ حل کرنے کی پالیسی کا اظہار ہے، لیکن پھر بھی بھارتی فورسز کے مظالم کشمیریوں کے عزم کو شکست نہ دے سکے۔وزیرِخارجہ نے کہا کہ بھارتی قابض افواج کی جانب سے ظلم بربریت ناقابلِ قبول اور قابلِ مذمت ہے، پاکستانی حکومت اور عوام کشمیریوں کی قربانیوں، بہادری اور عزم کو سلام پیش کرتی ہے اور کشمیریوں کو سیاسی اخلاقی اور سفارتی حمایت کا یقین دلاتی ہے، عالمی برادری بھی فیکٹ فائنڈنگ مشن کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی دلوائے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…