شریف خاندان کے خلاف جے آئی ٹی کے ثبوت ڈھکوسلا نکلے ، واجد ضیاکے اعتراف نے کیس کا رخ ہی بدل کر رکھ دیا، عدالتی کارروائی براہ راست نشر کی جائے ،مریم نواز نے میدان میں آکر بڑا مطالبہ کر دیا، ساری گیم ہی چینج ہو گئی

4  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کے خلاف پورا مقدمہ ‘واٹس ایپ ‘ پر تیار ہوا جس کا کوئی بھی ‘ریکارڈ موجود نہیں،احتساب عدالت کی کاروائی براہ راست نشر کی جائے تاکہ قوم کو سچ کا پتہ چل سکے- مریم نواز نے نیب عدالت کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزاد ی مریم نواز نے سماجی رابطوں کی

ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں نیب عدالت کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ احتساب عدالت میں میرے اور میرے والد نواز شریف کے خلاف کاروائی براہ راست نشر کی جائے تاکہ قوم کو سچ کا پتہ چل سکے-اپنے ایک اور پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف پورا مقدمہ واٹس ایپ پر تیا ہوا جس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔ اپنے اس پیغام کے ساتھ انہوں نے ٹی وی پر احتساب عدالت میں واجد ضیا پر جرح کے حوالے سے چند ٹی وی ٹکر بھی شیئر کئے ہیںجو نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث اور واجد ضیا کے درمیان سوال و جواب پر مشتمل ہیں۔ اس میں پہلا ٹی وی ٹکر وہ ہے جس میں احتساب عدالت میں واجد ضیا نے اعتراف کیا ہے کہ کوئسٹ سالیسٹر نے پہلے وٹس ایپ پر تجزیہ بھیجا، دوسرے ٹی وی ٹکر میں خواجہ حارث کا سوال ہے کہ ’کس کے واٹس ایپ پر تجزیہ ملا؟تیسرے ٹی وی ٹکر میں جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا احتساب عدالت میں خواجہ حارث کے اس سوال کےجواب میں کس کے واٹس ایپ پر تجزیہ ملنے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ میرا استحقاق ہے ، میں بتا نہیں سکتا۔ جبکہ کوئسٹ سالیسٹر کے بھیجے گئے واٹس ایپ تجزئیے سے متعلق بھی ایک ٹی وی ٹکر احتساب عدالت میں واجد ضیا کے بیان سے متعلق مریم نواز نے شیئر کیا ہے جس میں واجد ضیا خواجہ حارث کے سوال پر

جواب دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اس واٹس ایپ کا ریکارڈ موجود نہیں۔ یہ ٹکر شیئر کرنے کے ساتھ مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف پورا مقدمہ واٹس ایپ پر تیا ہوا جس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…