اب میرے ساتھ دوستی نبھانے کا وقت آگیا ہے! عمران خان کا فون، چوہدری نثار تحریک انصاف میں شمولیت پر رضامند ہوگئے لیکن ایسی کیا بات کہہ دی کہ ’’کپتان‘‘ نے فوراً ہی انکارکردیا

2  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد (نیوزڈیسک) اب میرے ساتھ دوستی نبھانے کا وقت آگیا ہے! عمران خان کا فون، چوہدری نثار تحریک انصاف میں شمولیت پر رضامند ہوگئے لیکن ایسی کیا بات کہہ دی کہ ’’کپتان‘‘ نے فوراً ہی انکارکردیا،حیرت انگیز انکشافات، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کے سینئررہنما چودھری نثار علی خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔ عمران خان نے چودھری نثار علی خان سے کہا کہ

آپ نے شریف برداران سے بہت دوستی نبھالی، اب میرے ساتھ دوستی نبھانے کا وقت آ گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس چودھری نثار علی خان کے نواز شریف کے خلاف سخت بیانئے کے فوری بعد ہی عمران خان نے سابق وفاقی وزیر داخلہ کو ٹیلی فون کیا۔ذرائع نے بتایاکہ عمران خان نے چودھری نثار سے کہا کہ اب نواز شریف آپ کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے، جبکہ شہباز شریف آپ سے زیادہ بھائی کی بات کو اہمیت دیتے ہیں، جب اختلافات اتنی حد تک بڑھ چکے ہیں تو آپ کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں؟ دونوں بھائی وزیر اعظم اور وزیر اعلی کے عہدے اپنی ذات سے باہر کسی کو نہیں دے سکتے، ہم بچپن کے دوسے ہیں، ساتھ پڑھے ہیں ، اسی لیے میرا آپ پر حق زیادہ بنتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی طویل ٹیلی فونک گفتگو میں بہت سے ایشوز پر بات کی گئی۔ عمران خان نے چودھری نثار علی خان سے کہاکہ آپ ہاں کر دیں تو میں باضابطہ شمولیت کی دعوت دینے خود آپ کے پاس آجاؤں گا۔ جس پر چودھری نثار علی خان نے جواب دیا کہ آپ میرے دوست ہیں اور میں آپ کی عزت کرتا ہوں، لیکن جس پارٹی کو میں نے زندگی کا بڑا حصہ دیا اس سے نکلنا اتنا آسان نہیں ہے، میرے کچھ اصول ہیں، آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اگر میں نے مسلم لیگ ن چھوڑنے کا فیصلہ کیا تو پاکستان تحریک انصاف میں ہی شامل ہوں گا۔اور اس پر میں بے حد خوشی بھی محسوس کروں گا

کیونکہ یہ پارٹی میرے بچپن کے دوست کی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ الیکشن قریب ہے آپ تب تک فیصلہ کر سکتے ہیں۔ جس کے جواب میں چودھری نثار علی خان نے کہا کہ فیصلہ بہت جلد بھی کر سکتا ہوں اور بہت دیر بھی ہو سکتی ہے۔ جس پر عمران خان نے قہقہہ لگایا اور کہا

کہ دیر والی بات قبول نہیں ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ گفتگو کے بعد پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے اپنے رفقا کو بتایا کہ چودھری نثار علی خان میرے اچھے دوست ہیں، آپ کو بس اتنا بتاتا ہوں کہ وہ بہت جلد پی ٹی آئی کا حصہ ہوں گے کیونکہ مسلم لیگ ن میں ان کے لیے اب دروازے بند ہو چکے ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…