جڑانوالہ ، کم عمر بچوں کے ساتھ بد فعلی کے بعد ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والے دوملزمان گرفتار،درجنوں ویڈیوز برآمد،شرمناک انکشافات

26  مارچ‬‮  2018

فیصل آباد(آن لائن)جڑانوالہ میں کم عمر بچوں کے ساتھ بد فعلی کرنے کے بعد ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والے دوملزمان گرفتار ،قتل کے جرم میں گرفتار ملزمان کے انکشاف پر پولیس نے درجنوں ویڈیوز برآمد کرلی‘ اکثر والدین بدنامی کے ڈر کی وجہ سے قانونی کارروائی کروانے سے گریزاں‘ پولیس نے رضامند ہونے والے دو والدین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا‘ دو ملزمان گرفتار‘ ایک ملزم نے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے‘

تفصیلات کے مطابق سپیشل سیکرٹری (لاء اینڈ آرڈر)ٹو وزیر اعلیٰ پنجاب کو ضلعی پولیس کے سربراہ محمد اطہر اسماعیل کی طرف سے بھجوائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر9 بجرم 302/34 جو کہ تھانہ سٹی جڑانولہ میں درج ہے میں شک کی بنا پر ملزمان عاقب ضیاولد ثاقب ضیا قوم پٹھان ‘ راشد ولد غلام محمد قوم آرائیں ساکنان چک نمبر 62 گ ب ‘ فرحان ولد رفیق قوم راجپوت سکنہ چک نمبر 126 گ ب کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کیا جنہوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ عاقب ضیا، راشد ، کاشف اور اعجاز عرف بلا وغیرہ 4ملزمان ہیں جنہوں نے مختلف مقامات پر بچوں کے ساتھ بد فعلی کی ہے‘ جس پر پولیس نے ملزمان کے انکشاف پر درجن سے زائد بد فعلی کی ویڈیو ریکارڈنگ برآمد کرلیں جس پر پولیس نے متاثرہ خاندانوں سے رابطہ کیا تو اکثر والدین نے بدنامی کے ڈر سے قانونی کارروائی کروانے سے انکار کردیا ، تھانہ لنڈیانوالہ میں مقدمہ نمبر 44 بجرم 377/292-Aدرج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیاہے کہ ملزم عاقب ضیا ‘ راشد علی‘ اعجاز احمد عرف بلا نے میرے بیٹے شاہ ویز بعمر 18 سال کو بد فعلی کا نشانہ بنانے کے بعد ویڈیو بنا کر بلیک میل کیا ہے جس پر پولیس نے دو ملزمان جو کہ پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے کا عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا ہے جبکہ تیسرا ملزم اعجاز عرف بلا نے 3 اپریل تک عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…