میاں بیوی ،سالی اور دو بچوں سمیت پانچ افراد کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو سہولت کارسمیت گرفتار کرلیا،ملزم قریبی رشتہ دار ہی نکلا، افسوسناک انکشافات

23  مارچ‬‮  2018

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)  پشاور پولیس نے دو روز قبل نواحی علاقے ترناب میں میاں بیوی اور دو بچوں سمیت پانچ افراد کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو سہولت کارسمیت گرفتار کرلیا،ملزم سے آلہ قتل برآمد ہوا۔ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال نے میڈیا کوبتایا کہ چمکنی کے علاقے ترناب فارم میں پشاور یونیورسٹی کے اہلکار اس کی بیوی،دو کمسن بچوں اور سالی کے قتل میں مقتول کا سگا بھائی ہی قاتل نکلا۔ملزم کے سہولت کارکوگرفتار کرکے واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کرلیا گیا،

ایس ایس پی آپریشنز کاکہنا تھا کہ ملزم انتہائی ہوشیار تھا اور پانچوں افراد کو سر پر ایک ایک گولی فائر کرکے قتل کیا۔ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا،پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔ چمکنی کے علاقہ ترناب فارم میں پشاور یونیورسٹی کے اہلکار کی بیوی ‘دو کمسن بچوں اور سالی سمیت قتل آندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا مقتول کا سگا بھائی ہی قاتل نکلا۔پولیس نے ملزم کے سہولت کار کوگرفتار کرکے واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کرلیا گیا۔گذشتہ دنوں پشاور یونیورسٹی کے ملازم یحییٰ خان ولد ذکریا خان سکنہ ترناب فارم لالہ کلے اپنے گل میں موجود تھا کہ رات دو بجے کے قریب فائرنگ کی آواز سنی گئی جس کے بعد یحییٰ کا چچا جو اس کے گھر کے قریب رہائش پذیر ہے گھر پہنچا تویحییٰ اس کی جوان سال اہلیہ کائنات ‘دوسالہ بیٹا ‘پانچ سالہ بیٹا زوہیب اور اور اس کی سالی سترہ سالہ ایشا دوختر فقیر حسین سکنہ نوتھیہ کو خون میں لت پت پڑے تھے ،اطلاع پر پولیس بھی وقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے متوفی کے رشتہ داروں سے تفتیش شروع کی تو معلوم ہوا کہ متوفی یحییٰ کے دو بھائی تھے جن میں ایک بھائی نے کچھ عرصہ قبل خودکشی کی تھی جبکہ دوسرا بھائی ترکی چلا گیا تھا اس کے والد کو بھی قتل کیا گیا تھا جبکہ 2011ء میں اس کی دو بہنیں اور والد ہ بھی لاپتہ ہو گئی تھیں۔پولیس نے تفتیش آگے بڑھائی تو انہیں معلوم ہوا کہ متوفی یحییٰ کا بھائی جنید جو ترکی میں تھا۔ واپس پاکستان آچکا ہے پولیس کو اطلاع تھی کہ جنید نے ہی یحییٰ اسکی اہلیہ ‘بچوں اور سالی کو قتل کیا ہے جس پر گزشتہ روز کاروائی کرتے ہوئے ہزار خوانی کے علاقے میں ایک گھر پر چھاپہ مارا اور وہاں سے جیند کے بہنوئی عامر کو گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے واردات سے قبل اپنے بہنوئی عامر سکنہ ہزار خوانی کے گھر میں گزارا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…