وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سلامی کا جواب دینے کیلئے کرسی سے نہ اٹھے تو آرمی چیف نے انہیں کیسے کرسی سے کھڑا کر دیا،سلامی کے چبوترے پر دلچسپ صورتحال ۔۔دیکھنے والوں کے چہروں پر مسکراہٹ دوڑ گئی

23  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یوم پاکستان کی پریڈ پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دماغی طور پر غیر حاضر، آرمی چیف نے پریڈ کی جانب توجہ دلائی۔ تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کی خصوصی تقریب آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شکرپڑیاں پریڈ گرائونڈ میں منعقد ہوئی جہاں پاکستان کی مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین ،

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے سربراہ آرمی چیف ، نیول چیف اور ائیر چیف سلامی کے چبوترے پر موجود جبکہ یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی سری لنکا کے صدر بھی سلامی کے چبوترے پر براجمان تھے۔ سلامی کے چبوترے پر موجود اہم شخصیات کیلئے کرسیوں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جبکہ مسلح افواج کے دستے سلامی کے چبوترے کے سامنے سے گزرتے ہوئے سلامی پیش کرتے رہے۔ اس موقع پر سلامی کے چبوترے پر موجود صدر مملکت، وزیراعظم پاکستان، سری لنکن صدر سمیت مسلح افواج کے سربراہان کھڑے ہو کر ان کی سلامی کا جواب دیتےرہے۔ یوم پاکستان کی پریڈ میں برادر اسلامی ملک اردن کی سپیشل سروسز کے کمانڈوز اور ملٹری بینڈ نے خصوصی طور پر شرکت کی اور اپنی کارکردگی سے حاضرین کے دل جیت لئے۔ اردن کے ملٹری بینڈ نے یوم پاکستان کے موقع پر خصوصی مظاہرہ کیا۔ اردن کا ملٹری بینڈ پریڈ کرتے ہوئے سلامی کے چبوترے کے سامنے پہنچا اور سلامی پیش کرنے کے بعد اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اردن کے ملٹری بینڈ کے سلامی کے چبوترے کے سامنے پہنچنے پر اس وقت سلامی کے چبوترے پر دلچسپ صورتحال دیکھنے کو ملی جب تمام اہم شخصیات اردنی ملٹری بینڈ کی سلامی کاجواب دینے کیلئے کرسیوں سے کھڑے ہوئے تاہم وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی توجہ اس جانب نہیں تھی،

آرمی چیف نے انہیں دماغی طور پر غیر حاضر اور کرسی پر ہی براجمان پایا تو آگے بڑھ کر انہیں سلامی وصول اور جواب دینے کیلئے کھڑا ہونے کا کہا۔آرمی چیف کے توجہ دلانے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کرسی سے فوراََ اٹھے اور انہوں نے برادر اسلامی ملک کے ملٹری بینڈ کی جانب سے پیش کی جانیوالی سلامی کا جواب دیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…