میرے دادا میاں شریف کی وفات پر ہمیں کس چیز کی پیشکش کی گئی ؟اٹک قلعے میں میری دادی کے ساتھ کیا سلوک کیاگیا؟ حمزہ شہباز کے صبر کا پیمانہ لبریز، کھل کر بول پڑے

18  مارچ‬‮  2018

سانگلہ ہل(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ چور دروازے سے آنے اور کنٹینر پر چڑھنے سے کوئی لیڈر نہیں بن جاتا ۔ اتوار کو سانگلہ ہل میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ ہمیں وہ وقت بھی یاد ہے جب ہمارے کارکنوں کے گھروں میں پولیس دیواریں پھلانگ کر داخل ہوئی، ان کارکنوں کے بچے آج بھی خوف محسوس کرتے ہیں،

عمران خان سے میں کہتا ہوں کہ چور دروازے سے اور کنٹینر پر چڑھنے سے کوئی لیڈر نہیں بن جاتا ، آج سے 20سال قبل اپوزیشن کا دور تھا، ہم ایک علاقے سے گزر رہے تھے اور وہاں شدید فائرنگ ہورہی تھی، لوگوں نے کہا کہ نواز شریف آپ سائڈ پر ہوجائیں مگر نواز شریف نے انکار کیا اور کہا میں اپنے کارکنوں کے ساتھ ہوں، عدلیہ بحالی تحریک میں باہر کے ملک سے ہمیں فون آئے کہ آپ نہ نکلیں مگر نوازشریف نے ایسا نہیں کیا اور عدلیہ بحالی کیلئے نکلے ۔انہوں نے کہا کہ میرے دادا میاں شریف کی وفات پر ہمیں کہا گیا کہ ہم سے ڈیل کرلو ، میں نے تنہا اپنے دادا کو لحد میں اتارا، اٹک قلعے میں میری دادی نواز شریف سے ملنے کیلئے گھنٹوں انتظار کرتی تھیں، کون کون سی داستان سنو گے مجھ سے۔ حمز ہ شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان تم کبھی جہانگیر ترین کے جہاز پر پھرتے ہو اور کبھی کنٹینر پر چڑھتے ہو،انہوں نے کہاکہ لودھراں میں عوام نے جہانگیر کا جہاز کرش کر دیا انہوں نے کے میاں محمد بخش کا کلام پڑھ کر سنایا کہ باپ مرے سر ننگا ہوئے، بھائی مرے کنڈ خالی، ماواں بعدمحمد بخشا کون کرے رکھوالی۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ نواز شریف نے بجلی کے کارخانے لگا کر ملک سے اندھیروں کو ختم کردیا، پاکستانی قوم دووقت کی روٹی کیلئے محنت مزدوری کرتی ہے اور کسی کی ماں آپریشن کیلئے چند ہزار روپے نہ ہونے کے باعث دنیا سے رخصت ہوجاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…