پیپلز پارٹی میں بھی تبدیلی آ گئی، اہم ترین رہنما نے ’’بھٹو کے نظریے‘‘ کو ’’ردی‘‘ کا ٹکڑا قرار دے دیا

18  مارچ‬‮  2018

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے نظریے نے نہیں بلکہ آصف زرادری کی شخصیت نے متاثر کیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو نے کہا کہ دور طالب علمی میں جمعیت علماء اسلام (ف) کی طلباء تنظیم کا صدر تھا اور میں اب بھی مولانا فضل الرحمان کی عزت کرتا ہوں،

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان پہلے بھی مجھ پر مہربان تھے اور آج بھی ہیں، انہوں نے کبھی بد اعتماد ی کی کوئی بات نہیں کی۔ عبدالقیوم سومرو نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بطور میڈیکل آفیسر سینٹر جیل کراچی میں قید آصف علی زرداری سے پہلی بار ملاقات ہوئی تھی اور ان کے معالج کے طور پر وہاں ان سے شناسائی ہوئی، میری آصف زرداری سے جیل کی ملاقات متاثر کن رہی اور انہیں ایک بہترین شخصیت کے روپ میں پایا۔ ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو نے کہا کہ میں پی پی پی کے نظریے نہیں بلکہ آصف زرداری کی شخصیت سے متاثر ہو کر سیاست میں آیا۔ انہوں نے کہاکہ میں 2008ء اٹھارہ گریڈ کا آفیسر تھا لیکن آصف زرداری کے کہنے پر سرکاری نوکری چھوڑ کر سیاست میں قدم رکھا۔ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اس تمام عرصہ اس کوشش میں رہا کہ فضل الرحمان اور آصف علی زرداری کو قریب لا سکوں، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری محسن ہیں اور آج بھی جس مقام پر ہوں ان ہی کی وجہ سے ہوں، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تجزیہ کاروں نے کہا کہ سینٹ کے انتخابات وقت پر ہوتے نظر نہیں آ رہے لیکن بتانا چاہتا ہوں کہ سینیٹ انتخابات پیپلز پارٹی کی وجہ سے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت میں اگر ایک روپے کی بھی کرپشن، لین دین ہوئی ہو تو آج بھی ذمہ دار ہوں گا اور دس سال بعد بھی ذمہ دار ہوں گا اورکرپشن ثابت ہونے کی صورت میں اس کا جواب دہ بھی ہوں گا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں عمرے پر جا رہا ہوں اور حلفاً کہتا ہوں کہ ہم نے بلوچستان حکومت کی تبدیلی میں کوئی پیسہ استعمال نہیں کیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…