بنی گالا اور کراچی والوں کے ایک ہی دربار پر جھکنے کی وجہ سامنے آنی چاہیے مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر گفتگو میں صادق سنجرانی کی طرف اشارہ

14  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد (آئی این پی ) مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے سینیٹ الیکشن پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنی گالہ والے اور کراچی والے ایک ہی دربار پر جاکر جھکے اس کی کیا خاص وجہ تھی وہ عوام کے سامنے آنی چاہیے۔بدھ کواسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نواز شریف کے خلاف دائر نیب ریفرنسز کی سماعت کر رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انوسیٹمنٹ ضمنی ریفرنسز کی سماعت کے دوران استغاثہ کی گواہ نورین شہزادی کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔احتساب عدالت نے بدھ کو 5 گواہوں کو بیان ریکارڈ کرنے کے لیے طلب کیا تھا۔سابق وزیراعظم نواز شریف ایک مرتبہ پھر احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوئے ہیں، اس سے قبل وہ 20 سے زائد مرتبہ اپنی حاضری یقینی بناچکے ہیں۔سماعت سے قبل میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نے سینیٹ الیکشن میں صادق سنجرانی کی فتح کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘بنی گالہ والے اور کراچی والے ایک ہی دربار پر جاکر جھکے، اس کی کیا خاص وجہ تھی وہ عوام کے سامنے آنی چاہیے۔سپریم کورٹ کے پاناما کیس سے متعلق 28 جولائی 2017 کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کیے، جو ایون فیلڈ پراپرٹیز، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسمنٹ سے متعلق تھے۔نیب کی جانب سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس (لندن فلیٹس) ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف ان کے بچوں حسن اور حسین نواز، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ملزم ٹھہرایا گیا۔دوسری جانب العزیزیہ اسٹیل ملز جدہ اور 15 آف شور کمپنیوں سے متعلق فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں نواز شریف اور ان کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔نیب کی جانب سے ان تینوں ریفرنسز کے ضمنی ریفرنسز بھی احتساب عدالت میں دائر کیے جاچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…