چیئرمین سینٹ منتخب ہونے کے بعد صادق سنجرانی کا دو ٹوک اعلان، عمران خان اور آصف علی زرداری کو اہم پیغام دے دیا

12  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد (نیوزڈیسک)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہاہے کہ کامیابی پر آصف علی زرداری اور عمران خان سمیت تمام دوستوں کا مشکور ہوں، ایوان بالا میں سب کو ساتھ لیکر چلوں گا، کسی کیساتھ کسی قسم کی نا انصافی نہیں ہوگی، صوبہ بلوچستان اور پاکستان کی تعمیر وترقی کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کرونگا۔سینیٹ اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور عمران خان سمیت ان تمام ساتھیوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ایوان بالا میں سب کو ساتھ لیکر چلوں گا، کسی کے ساتھ کسی قسم کی نا انصافی نہیں ہونے دونگا۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے سب برابر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کا بھی مشکورہوں جنہوں نے میرا انتخاب کیا۔ بلوچستان اور پاکستان کی تعمیر وترقی کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں سب سینئر سیاستدان ہیں سب کارروائی سمجھتے ہیں ، ایوان کی کارروائی اچھے انداز میں چلائینگے کسی کو شکایت کا موقع نہیں ملے گا۔نومنتخب چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ٹیلیفون کیا اور حمایت پر شکریہ ادا کیا ۔ تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق نو منتخب چیئرمین نے کہا کہ بلوچستان کے عوام عمران خان کے تہہ دل سے مشکور ہیں ، انہوں نے کہا کہ عمران خان وفاق کی علامت کے طور پر ابھرے ہیں ، صادق سنجرانی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو پارلیمان میں اہم مقام دلوانے پر عمران خان کے مشکور ہیں ۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ آپ نے مجھ سے جو توقعات وابستہ کیں ان پر انشاء اللہ پورا اتروں گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…