ملک میں انقلاب برپا کروں گی، آئندہ انتخابات میں کن دو علاقوں سے الیکشن لڑونگی ٗ عائشہ گلا لئی نے حیرت انگیز اعلان کردیا

11  مارچ‬‮  2018

نوشہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف گلالئی گروپ کی سربراہ اور رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عمران نیازی گروپ نے تبدیلی لانے کی بات کی لیکن میں اس ملک میں انقلاب برپا کروں گی ٗ آئندہ انتخابات کراچی اور جنوبی پنجاب سے الیکشن لڑوں گی ۔ ان خیالات کااظہار عائشہ گلالئی نے نوشہرہ کے سماجی شخصیت خان پرویز خان کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر پارٹی کے دیگر کارکن بھی موجود تھے عائشہ گلالئی نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ عمران خان جو تبدیلی جو چاہتے تھے وہ تبدیلی صوبے میں نہ لاسکے الٹا کے پی کے میں کرپشن کو فروغ ملا اور جس کی واضح ثبوت سینٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کے ممبران بیڑ بکریوں کی طرح فروخت ہوئے ان اراکین کے ووٹ کی خرید وفروخت قابل مذمت اور قابل مذمت ہے ہم سینٹ الیکشن میں اراکین اسمبلی کی ضمیر فروشی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں کیونکہ قوم نے ان کو ضمیر فروشی کیلئے ووٹ نہیں دیا بلکہ اپنی خدمت کیلئے ووٹ دیاتھا انہوں نے کہا کہ آئندہ والے الیکشن میں میری پارٹی ہر حلقے میں اپنے اپنے امیدوار کھڑے کریں گے اور بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے انہوں نے کہاکہ عوام نے تبدیلی کے نام پر عمران نیازی کو ووٹ دیا لیکن انہوں نے اپنے منشور کو پس پشت ڈال کر سرمایہ داروں کو قومی وصوبائی اسمبلی اور سینٹ میں بھی ٹکٹ دئیے جبکہ نظریاتی کارکنوں کو نظرانداز کردیا انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کرپشن کے بادشاہ ہے جن کی سرپرستی عمران نیازی کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ اگر مجھے عوام نے کامیاب کیا تو پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کرپشن کو بے نقاب کرکے ان کا حقیقی معنوں میں محاسبہ کریں گے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے سینٹ کے انتخابات میں جاگیرداروں کو ٹکٹ اس لئے دئیے تاکہ وہ ممبران کی منڈی لگاکر ان کو خرید سکے انہوں نے کہاکہ کراچی اور جنوبی پنجاب کی پسماندگی دور کرنے کیلئے قومی اسمبلی کی الیکشن لڑوں گی کیونکہ کراچی اور جنوبی پنجاب پر صرف سیاست ہوئی ہے لیکن عوام کی کوئی خدمت نہیں ہوسکی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…