تعلقات کی بحالی امریکہ اور پاکستان دونوں کیلئے ضروری ہے ٗ تہمینہ جنجوعہ پاکستان اور امریکا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیاب شراکت دار ہیں اور دونوں ملکوں نے مشترکہ کوششوں سے القاعدہ کا خاتمہ کیا ٗ سیکرٹری خارجہ

8  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے پاک امریکا تعلقات کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تعلقات امریکا کیلئے بھی اتنے ہی ضروری ہیں جتنے پاکستان کیلئے ضروری ہیں ۔ گزشتہ روز یہاں صحافیوں سے گفتگو کے دوران سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ 70 سال کے دوران جو بات چیت ہوئی اور جو کام ہوا اسے بحال کرنے کی ضرورت ہے۔

تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ ضروری ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان اسٹرکچرڈ ڈائیلاگ ہوں ٗ انہوں نے کہاکہ ہمیں ایک دوسرے کے تحفظات پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات طویل مدتی ہیں اور ہمیں امریکا کے ساتھ بات چیت میں تمام ایشوز پر بات کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ امریکا بھی پاکستان کیساتھ بات چیت جاری رکھنا چاہتا ہے، تعلقات امریکا کیلئے بھی اتنے ہی ضروری ہیں جتنے ہمارے لیے۔تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیاب شراکت دار ہیں اور دونوں ملکوں نے مشترکہ کوششوں سے القاعدہ کا خاتمہ کیا۔ سیکریٹری خارجہ نے افغانستان کے مسئلے پر بھی بات کی اور کہا کہ ہم نے افغانستان کو 5 ورکنگ گروپس کی تجویز دی ہے ٗیہ ورکنگ گروپ آپریشنل ہوجائیں تو تمام ایشوز پر مستقل بات چیت ہوتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ورکنگ گروپس تشکیل دیئے تو اس سے بات چیت کا اسٹرکچر بن جائیگا اور ملٹری اور انٹیلی جنس سمیت مختلف شعبوں کی سطح پر بات چیت ہوگی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…